بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی

حملہ اس لیے نہیں ہوا کہ پیغام دیا گیا حملے کی تیاری بھی مکمل ہے، جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا اس میں تو ابھینندن سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی: اسد عمر

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:15

بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا اس میں تو ابھینندن سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کا بیان ایک حیرت انگیز بات ہے. میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس کا وہ زکر کر رہے ہیں. وہاں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی. ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن پہلی دفعہ زیر بحث آیا تھا. ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لئے بولا جا رہا ہے؟۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، حملہ اس لیےنہیں ہواکہ پیغام دیاگیاحملےکی تیاری کابھی پتہ ہے، جواباً اس سےزیادہ کاری ضرب لگانےکی تیاری بھی مکمل ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے میں پاکستان کو کامیابی ملی، وزیراعظم کے فیصلے کو عالمی سطح پر سراہا گیا،ہم ذمہ دار ریاست کی طرح جنگ نہیں چاہتے ، ہم نے کامیابی حاصل کی لیکن یہ اس کو متنازع بنا رہے ہیں۔

ایاز صادق ہوتے کون ہیں جو اس طرح کی باتیں کریں۔کل جو بیان دیا گیا اس واقعے کو پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا،آج صرف اپوزیشن کے رہنماء کے بیان پر بات کریں گے، باقی ثانوی چیزیں ہیں۔اس پر قوم ان کا حساب لے گی، ہم چاہیں گے کہ ایازصادق قومی اسمبلی میں معافی مانگیں، اورپی ڈی ایم کی لیڈرشپ بھی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرپاکستانی عوام سے معافی مانگیں،ہم سے کم پر راضی نہیں ہوں گے،ہمارا ہدف یہ ہے کہ ملکی مفادات سے کھیلنے والا عوام کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ایسی تقاریر کی گئیں جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔ قانون آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا، اگر انہوں نے پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی تو ٹھیک ہے لیکن اس کے برعکس قانون اپنا راستہ لے گا۔