والد، چچا اور دادا کے قاتل کی گرفتاری کی خبر پر ام رباب کا ردعمل
سندھ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والا شخص مرکزی ملزم نہیں، مرتضیٰ چانڈیو مرکزی ملزم ہے جو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا
محمد علی
جمعرات 26 نومبر 2020
23:16
(جاری ہے)
ملزم نے دادو کی تحصیل میہڑ میں 2018 میں فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد سے وہ مفرور تھا۔
ملزم کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ تاہم اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ام رباب نے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص مرکزی نہیں بلکہ شریک ملزم ہے۔ مرتضیٰ چانڈیو نامی شخص مرکزی ملزم ہے جو تاحال مفرور ہے۔ واضح رہے کہ ام رباب اپنے والد، دادا اور چچا کو انصاف دلوانے کیلئے ننگے پاوں عدالتوں کے چکر لگاتی رہی، جس کے بعد یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نظر میں آیا۔ ام رباب ننگے پاوں سندھ ہائیکورٹ جاتی رہی، جبکہ ایک مرتبہ اس کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی گئی تھی جس کے سپریم کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا۔ گزشتہ ماہ 12اکتوبر کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
مولانا فضل الرحمان کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، منیب فاروق
-
تھائی لینڈ میں بندوقوں کا بڑھتا مسئلہ، سخت قوانین کے باوجود لاکھوں ہتھیار شہریوں کے پاس
-
اسرائیل کو 78 سال بعد ’’الٹالینا‘‘ جہاز کا ملبہ مل گیا
-
ویووV80 Lite Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا،صرف 3فیصد وصولی
-
پشاور ہائیکورٹ کا بجلی کے بلوں میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز کی وصولی روکنے کا حکم
-
سہیل آفریدی کے ایک جملے کو لے کر اصل مدعے سے ہٹا جا رہا ہے،بیرسٹر گوہر
-
صدرمملکت کا کیٹی بندر پورٹ کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر زور
-
وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو جعلی اور اے آئی قرار دیدیا
-
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران پہنچ گئے، وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.