چینی اسکینڈل میں جہانگیرترین سمیت جو ملوث ہوا تو سزا ملے گی، عمران خان
جہانگیرترین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے، جہانگیرترین پارٹی میں نہیں ہیں ان کے پاس کوئی عہدہ نہیں، خسروبختیار کے بھائی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، اداروں میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 نومبر 2020 20:05
(جاری ہے)
جہانگیرترین بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ اسی طرح خسروبختیار کے بھائی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، ادارے آزاد ہیں، اداروں میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔
شوگر انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث ہوگا سزا ملے گی۔ عمران خان نے کہا کہ سابق فوج افسر کو حکومت میں پوزیشن دینے کیلئے کوئی دباؤ نہیں ہے، عاصم سلیم باجوہ کو کسی کے کہنے پر تعینات نہیں کیا، گوادر سی پیک کا مین پوائنٹ ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو تجربے کی بنیاد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لگایا، عاصم سلیم سدرن کمانڈ کے سربراہ رہ چکے،عاصم سلیم باجوہ نے آئی ایس پی آر کا ایک پورا سیٹ اپ بنایا تھا، عاصم سلیم باجوہ نے گوادر پر پوری بریفنگ دی ہے، عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگے الزامات کا مجھے تفصیلی جواب دیا، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ نیب یا عدالت سے رجوع کرے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے۔ اسلامی ممالک کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ لینے اور الزامات پر وزیراعظم نے کہا کہ فردوس عاشق پر کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، افواہیں تھیں، ان کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ہمارے ایک دو لوگوں سے مسائل تھے، صوبوں اور میرے وزراء پر کرپشن کے الزامات لگتے ہیں، میں ان کیخلاف تحقیقات آئی بی کے ذریعے کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ایک دوسرے پرکیسز بنائے۔ جن پر کرپشن کے کیسز ہیں یہ سب ہماری حکومت سے پہلے کے ہیں۔ ہماری حکومت میں صرف شہبازشریف پر کیسز بنے ہیں۔ جب ہم حکومت میں آئے اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بیٹے باہر بھاگ چکے تھے۔ آصف زرداری کو دو بار نوازشریف نے جیل میں ڈالا۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن پرڈاکو منٹریز بنی ہوئی ہیں۔ جبکہ ہم نے اداروں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے ویسے ہی نیب پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں نے زیرو سے اسٹارٹ لیا۔ 22 سال جدوجہد کی۔ سلیکٹڈ کہنے پر مجھے حیرانگی ہوتی ہے، ہم 4 حلقے کھولنے کا کہہ رہے تھے ہم تمام فورمز پرگئے۔ جبکہ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں سلیکٹڈ حکمراں تھے۔ نوازشریف کو ضیاء الحق نے بنایا، جبکہ آصف زرداری پرچی پر بن گئے۔ مریم نواز کو بیٹی ہونے پر پارٹی میں پوزیشن ملی۔ بلاول بھٹو زرداری پرچی پر پارٹی چیئرمین بنے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی بحران: 2025 گلیشیئروں کے تحفظ کا سال قرار
-
روس انسانی حقوق کے وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، یو این ماہر
-
ڈبلیو ایچ او اور پیرس معاہدہ چھوڑنے کے امریکی فیصلے پر اظہار افسوس
-
غزہ جنگ بندی: امداد کی رسد معاہدہ کے مطابق لیکن لوگوں کی ضروریات کہیں زیادہ
-
26ویں ترمیم کا مقصد یہی تھا کہ انتظامیہ کے پشت پناہوں کو بالادست کیا جائے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا جسٹس منصور علی شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان
-
اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار نہیں تو آئندہ نشست نہیں ہوگی
-
فواد چودھری کی طرح مجھے اب پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا
-
اگر سیاسی جماعتیں بیٹھ کر معاملات کو طے کر لیں تواسٹیبلشمنٹ کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی
-
عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹے تک اپنا انتظار کروایا تھا
-
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی کو ابھی تک ڈیل آفر نہیں ہوئی جب ہوگی تو قبول کرلیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.