نواز ،شہباز شریف کی والدہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء میں میاںشریف کے پہلو میں سپرد خاک ، رسم قل (کل )ادا کی جائیگی
نمازجنازہ میں عزیز و اقارب ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، کارکنوںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت لندن سے لاہور پہنچنے پر شہباز اور حمزہ شہباز نے دیگر کے ہمراہ میت وصول کی، بیٹی اور داماد سمیت دیگرلندن سے میت کے ہمراہ آئے میت کو شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھا گیا،نماز جنازہ سے کچھ دیر قبل جاتی امرائے رہائشگاہ پر لیجایا گیا، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
ہفتہ 28 نومبر 2020 22:41
(جاری ہے)
میت کے ہمراہ شریف برادران کی ہمشیرہ اوربہنوئی سمیت دیگر رشتہ داربھی لندن سے لاہور پہنچے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے خاندان کے دیگر افراد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںکے ہمراہ میت وصول کی ۔
بعدازاں میت کو ائیر پورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی پہنچایا گیا اور سرد خانے میں رکھ دیا گیا ۔ نماز جناز ہ سے کچھ دیر قبل محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے سرد خانے سے جاتی امراء رائے ونڈ ان کی رہائشگاہ پر لایا گیا جہاںپر شریف خاندان کے افراد ، عزیز واقارب اورپارٹی کی خواتین رہنمائوںنے ان کا آخری دیدار کیا۔ میت کو کچھ دیر جاتی امراء رائے ونڈ میں رکھنے کے بعد دوبارہ ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے فوری بعد میت کو نماز جنازہ کیلئے مختص جگہ شریف میڈیکل سٹی کی گرائونڈ میں لایا گیا ۔ منتظمین کی جانب سے جناز گاہ کو نشانات اور خاردار تاریں لگا کرتین حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی کرائی ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،راجہ ظفر الحق ،شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، پرویز رشید ، راناثنااللہ ،انجینئر خرم دستگیر ، خواجہ سعدرفیق، اقبال ظفر جھگڑا، رامیر مقام، عطا اللہ تارڑ،پرویز ملک، غلام احمد بلور، جاوید ہاشمی،جمال کاکڑ، میاںجاوید شفیع ، میاں طارق شفیع ،سردار ایاز صادق ،رانا مقبول، محمد زبیر ،خواجہ محمد آصف،ملک ندیم کامران ، علی پرویز ملک ،سردار اویس لغاری ،سہیل ضیاء بٹ،کرنل (ر) مبشر جاوید، خواجہ عمرا ن نذیر ، خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہود، رانا ارشد، میاں جاوید لطیف ، برجیس طاہر، طلال چوہدری ،ملک ریاض، مہتاب عباسی ،مرتضیٰ جاوید عباسی ،سیف الملوک کھوکھر، حنیف عباسی ، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، منشا اللہ بٹ ، مجتبیٰ شجاع الرحمان ،رائوشہاب الدین، طلحہ برکی ،اسد اشرف، قیصر امین بٹ ،حاجی حنیف ، مرزاجاوید،ماجد ظہور،میاں مرغوب ،بابر محمود،چوہدری شہباز ، ارمغان سبحانی ، میاں عبد الرئوف ،وارث کلوسمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں،مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو دوبارہ جاتی امراء لے جایا گیا جہاں پر مرحومہ کوشوہر میاںمحمدشریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تدفین کے موقع پر شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے افراد اورقریبی عزیز وا قارب موجود تھے ۔تدفین کے عمل کے بعد ایک بارپھر مرحومہ اور شریف خاندان کے دیگر مرحومین کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی ۔نما ز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے والی شخصیات نے شہباز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔ علاوہ ازیں بیگم تہمینہ دولتانہ،شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سائرہ افضل تارڑ سمیت پارٹی کی دیگر خواتین رہنما جاتی امراء رائے ونڈ پہنچیں اور انہوںنے مریم نواز سے اظہار تعزیت کیا ۔پولیس کی جانب سے نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر شریف میڈیکل سٹی اور جاتی امراء کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.