
13دسمبر کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کی30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے بڑا جلسہ کرینگے ‘ مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ
ہمیں ضمانت منسوخی کا خوف نہ دلایا جائے ، مریم نواز نڈر اور بے خوف ہیں، آج کنونشن سے نواز شریف اور مریم نواز خطاب کرینگے‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس کے بعد رانا مشہود ، سائرہ افضل تارڑ کی پریس کانفرنس
ہفتہ 5 دسمبر 2020 15:20

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت سے کوئی بھی مطمئن نہیں ،13 دسمبر تک ہم جو سرگرمیاں کر رہے ہیں، ان کی تفصیلات سے عوام کو آگا ہ کر رہے ہیں،آج 6 دسمبر کو سوشل میڈیا کنونشن جوہر ٹائون میں ہو گا جس میں ملک اور دنیا بھر سے لوگ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے ،اس کنونشن سے نواز شریف اور نواز شریف خطاب کرینگے ،اسی روز این اے 129 ایاز صادق کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا، رانا مبشر اور کامران مائیکل یوحنا آباد میں اقلیتوں کا کنونشن منعقد کرینگے ،غزالی سلیم بٹ خواتین کا کنونشن کرینگے 7، دسمبر کو مریم نواز لاہور کے دورے پر نکلیں گی، این 128 روحیل اصغر کے حلقے سے شروع ہو کر این اے 124 شادباغ، بادامی باغ سے ہوتے ہوئے ملک ریاض کے حلقے این اے 123 پہنچیں گی ،8 دسمبر کو این اے 131 خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں ورکرز کنونشن بھٹہ چوک پر ہو گا، 9 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت سربراہی قیادت کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،اسی دن یوتھ موٹر سائیکل ریلی ماڈل ٹائون سے نکالی جائے گی جو مینار پاکستان جائے گی ،10 دسمبر کو مریم نواز گجومتہ سے رانا مبشر اور سہیل شوکت بٹ کے ہمراہ ریلی شروع کر کے اچھرہ، مزنگ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچیں گی اور دعا کریں گی ،11 دسمبر کو سیف کھوکھر اور افضل کھوکھر کے حلقے میں ورکرز کنونشن ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام لوگوں کو باہر نکلنے کی ضرورت ہے کیونکہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ،ہمیں ضمانت منسوخی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،اداروں کے سربراہان کو سوچنا چاہیے کہ فیصلے میرٹ پر ہی ہونے چاہئیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم گرفتاریوںدھونس سمیت کسی ایکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،اگر حکومت نے ملتان جلسے سے سبق سیکھا تو اچھی بات ہے ،حکومت نے 13 دسمبر کے جلسے کی وجہ سے لیگی رہنمائوں پر مقدمات بنانا شروع کر دئیے ہیں ،میری وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ ایسی سرگرمیاں نہ کریں، مقدمات قائم کر کے آپ کیا کر لیں گے ،13 دسمبر کا جلسہ لازمی ہو گا اور مینار پاکستان پر ہی ہو گا اور یہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، اس جلسے کو 30 اکتوبر 2011 کے جلسے سے تقابل کرنے کا چیلنج ہم قبول کرتے ہیں ،اس سیاسی جلسے کو اسی پس منظر میں دیکھا جائے ۔ا نہوں نے کہا کہ ہرگزرے دن کے ساتھ کارکنوں کا جوش و جذبہ مسلسل بڑھ رہا ہے ،عمران خان سوچ لیں کہ انہوں نے 13 دسمبر تک عزت سے جانا ہے یا عوام انہیں کھینچ کر نکالیں گے یہ فیصلہ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ۔ حکومت فیصلہ کر لے جلسہ مینار پاکستان پر ہونا ہے یا پورے لاہور میں ہونا ہے ۔مریم نواز کی ضمانت منسوخی کا تعلق سیاسی طور پر خاموش ہونے سے ہے لیکن وہ نڈر اور بے خوف ہیں ،جب وفاقی کابینہ میں فیصلہ ہوتا ہے کہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی تو پھر کارکنوں کی گرفتاریاں کیوں ہوتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.