مقبوضہ جموںوکشمیر ، لوگوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل
بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کیلئے وحشیانہ ہتھکنڈ ے استعمال کر رہا ہے، حریت رہنماء
جمعہ 22 جنوری 2021 19:07
(جاری ہے)
ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ 5اگست 2019کو نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کے بعد سے نو لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی پوری آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
دریں اثنا وارثین شہدائے جموں وکشمیر کی طرف سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیگر علاقوں میں دیواروں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں بھی کشمیریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی یوم جمہوریہ کے روز مکمل ہڑتال کریں اور اسے یوم سیاہ کے طورپر منائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے جموںکے علاقے سیری بھاگ بنی میں عوامی آگاہی مہم کے دوران لوگوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت حق خود اردیت کے حصول کی کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کو کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے اور فوجی اہلکار ترقیوں اور انعامات کے لیے بیگناہ کشمیریوں کا خون بہا رہے ہیں۔انسانی حقوق کے معروف علمبردار محمد احسن اونتو نے 1990میںگاؤ کدل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں53 بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے افسوسناک واقعے اورانسانی حقوق کی پامالیوں کے دیگر متعدد واقعات کی دوبارہ تحقیقات کیلئے مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کی ہے ۔ درخواست میںکہاگیا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اوراسکے بعد انسانی حقوق کمیشن بند کئے جانے کے بعد سے ان مقدمات پر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔جموںوکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب وانی نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام ایک خط میں انکی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے ۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شاہ دھرنے سرینگر سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں 4Gانٹرنیٹ سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے مضافاتی علاقے نٹی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ کشتواڑ کے علاقے ڈیڈ پتھ میں نامعلوم افراد کے دستی بم کے حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری بیان میںسانحہ گائوکدل کے شہداء اور مجاہد کمانڈروں محمد یوسف چوپان ، عبدالرشید خان اور فیاض احمد شاہ کو انکی شہادت کی برسیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.