چوہدری نثار سمیت9اراکین پارلیمان نے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے

سابق وزیرداخلہ نے رکن قومی حیثیت سے حلف بھی نہیں اٹھایا وہ سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے‘الیکشن کمیشن10اراکین کی رکنیت معطل کرررکھی ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2021 17:05

چوہدری نثار سمیت9اراکین پارلیمان نے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 9 پارلیمنٹرینز نے 21-2020 کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جن میں سے 1 کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں سے 8 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں. اراکین اسمبلی جب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ سینیٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے چوہدری نثار نے اب تک ممبر شپ کا حلف اٹھایا ہے نہ مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں اس لیے وہ سیینٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے الیکشن کمیشن نے 10 پارلیمنٹرینز کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے.

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے مالی گوشورے جمع نہیں کرائے ہیں پی پی 10 راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے ابھی تک حلف ہی نہیں اٹھایا ہے نہ مالی گوشوار جمع کرائے ہیں پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخو پورہ سے خرم اعجاز، پی پی 172 مظفر گڑھ سے زہرہ بتول نے اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ہیں پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا، پی کے 109 کرم سے سید اقبال میاں اور پی کے 111 شمالی وزیرستان سے محمد اقبال خان نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ادھر سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال جاری ہے‘امیدواروں کے کوائف15فروری کو نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھجوادیے گئے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرز نے کام شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے کوائف کی مختلف اداروں سے جانچ پڑتال جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک امیدواروں کے کوائف کی تفصیلی جانچ پڑتال کریں گے الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز، بینک ڈیفالٹر کی تفصیلات لے گا اورتحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس آج 17 فروری کو الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے.