
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ سینیٹ ٹکٹ ہولڈر پاناما اشتہاری نکلے
سگریٹ کے کاروبار سے وابستہ امیر ترین لوگوں کو سینیٹ میں کیوں لایا جا رہا ہے؟سینئر صحافی سلیم صافی کا ٹویٹ
سجاد قادر
جمعرات 18 فروری 2021
04:40

(جاری ہے)
اس بار سینیٹ کی ٹکٹوں میں پی ٹی آئی کے سرکردہ لوگوں نے جس طرح سے میرٹ کو سائیڈ پر کر کے اپنے سہولت کاروں یا پھر یوں کہیے کہ فنانسرز کو آگے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
اس سے قبل بلوچستان میں عبدالقادر نامی شخص کو عمران خان نے سینیٹ کا ٹکٹ دیا تھامگر اس پر اس قدر تنقید کی گئی کہ بالآخر ٹکٹ واپس لینا پڑ گیا۔جبکہ فیصل واوڈا اس وقت منتخب ایم این اے ہیں انہیں بھی سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا گیا ہے جس کی ممکنہ وجہ بھی سب کے سامنے آ چکی ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر ٹی وی شو میں اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں ان کی دوہری شہریت کا کیس چل رہا ہے اس میں نااہل ہونے کے خطرے کی بنا پر انہیں سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں حفیظ شیخ صاحب کو سینیٹر کا ٹکٹ دینا بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ لوگ عہدوں کے لیے بریف کیس اٹھا کر پاکستان آتے ہیں اور پھر چلتے بنتے ہیں جبکہ سالہا سال سے سیاسی ریگزاروں میں ریاضت کرنے والے پیچھے رہ جاتے ہیں کہ جب ثمر اٹھانے کا وقت آتا ہے تو ان کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر مفاد پرستوں کو آگے کر دیا جاتا ہے۔تاہم دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے آئین میں بہتری لانے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.