
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے قیام کی منظوری دیدی ،صدارت اسپیکر خود کریں گے
کونسل کے 9 نکات پر مشتمل ٹی او آرز جاری
بدھ 10 مارچ 2021 22:53
(جاری ہے)
سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کونسل کے سیکرٹری جبکہ قومی اسمبلی کا شعبہ قانون سازی کونسل کے سیکرٹریٹ کے فرائض سرانجام دے گا۔کونسل کے 9 نکات پر مشتمل ٹی او آرز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ان ٹی اوآرز کے مطابق سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر باہمی احترام پر استوار پارلیمانی روایات کا فروغ شامل ہے۔ پہلی مرتبہ پارلیمان کا حصہ بننے والے اور نوجوان ممبران اسمبلی کو پارلیمانی امور کو بہتر طور پر سمجھنے اور ایوان میں ہونے والی بحث کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ٹی او آرز کا حصہ ہے۔ ایوان میں ایک دوسرے پر الزام تراشی اور جملہ بازی کے بجائے عوامی اہمیت کے موضوعات پر بحث کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے ایوان اور پارلیمنٹ ہاوس کے احاطہ میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہوے چیئر کی طرف سے دی جانے والی رولنگز کی تکریم اور پابندی کو یقینی بنانا بھی ٹی او آرز میں شامل۔ ایوان میں نسلی، جنسی اور مذہبی بنیاد پر بولے جانے الفاظ اور نعرے بازی سے اجتناب کو یقینی بنایا جائے گا۔ درج بالا نکات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے چیئر کو معاونت فراہم کرنا سینئر پارلیمنٹیرینز کونسل کے ٹی او آرز کا حصہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنی دانست میں کسی بھی معاملے پر کونسل سے مشاورت کا اختیار حاصل ہوگا۔ کونسل کو باہمی اتفاق رائے سے کسی اور اہمیت کے حامل معاملے کو کونسل ٹی او آرز میں شامل کرنے کا اختیارہوگا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: عارضی جنگ بندی اور فضاء سے پھینکی خوراک ناکافی، یو این ادارے
-
عالمی تجارت پلاسٹک آلودگی بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں مدد دے، انکٹاڈ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں 11 شہری ہلاک، یو این ادارہ
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.