سوئس کیس کے طوطے میں پی ڈی ایم والوں کی جان ہے،حلیم عادل شیخ

جھوٹے مقدمات کے باوجود پی ٹی آئی نے کسی عدالت یا تھانے پر حملہ نہیں کیا، نیب زدگان کا ٹولہ نیب پر حملہ کرنے جار ہا ہے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 25 مارچ 2021 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2021ء) سندھ ہائیکورٹ سی ضمانت کے بعد قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی گھوٹکی کیس میں بھی ضمانت منظور کر لی گئی۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انصاف کی فتح ہوئی ہے پورا پاکستان جانتا ہے مجھے جھوٹی مقدمات میں پھنسایاگیاتھا۔ سندھ کے معاشی دہشتگردوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنوئے تھے مگر ہم کیسز سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے باوجود ہم نے تھانے،عدالت پر حملہ نہیں کیا ہماری جماعت امن پسند ہے۔ سوئس کیس کے طوطے میں پی ڈی ایم والوں کی جان ہے مریم نواز کو کرپشن الزامات پر بلایاگیا تو مولانا سامنے آگئے حافظ حسین احمد کہتے ہیں کہ سوا ارب روپے کی ڈیل مولانا نے کی ہے نیب زدگان کا ٹولہ نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مکروہ چہرے والے نیب زدگان سیاستدان حکومت کو بلیک میل کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن عمران خان این آر او نہیں دیگا یہ اپنے گندے دھندے میں ملکی اداروں پر حملہ کرتی ہے ڈسکہ میں سپریم کورٹ نے انصاف دیاہے الیکشن کمیشن کی ممبر سندھ پیپلز لائرز فورم کی ممبر رہ چکے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ایک پولیس آفیسرنے آئی جی بننیکے لئے میرے اوپرایف آئی آرزکاٹی اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی ہائی کورٹ کے احکامات کوویلکم کرتے ہیں کتوں کی مہم میں ہمارے سے کوئی ہاتھ نہیں ہوتا ہمارے ہاتھ میں نہ ٹی ایم ایزہیں نہ دیگرادارے ہیں کتے مارنے کانہیں پتہ کتے کوگولی ایس پی نے مارنی ہے زہر ڈی سی نے دینا ہے کس نے آ کر پکڑنا ہے کس نے پیچھے کتے پرتشدد کرنے کا کیس کہیں سعید آفریدی پرنہ لگایا جائے انہوں نے کہا کہ کتے کھسی کرنے کے لئے مختص کئے گئے 92کروڑ کہاں ہیں وزیراعلی سندھ اپنے مرحوم والد کاذکرکرنیپر مجھ سے ناراض ہیں جسکی وجہ سے کیسز بھی بنائے گئے مگر ہم کیسز سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں