لاہور کراچی میں کچرا اٹھانا وزیراعظم کا نہیں مقامی انتظامیہ کا کام ہے، فواد چودھری
وزیراعظم کا بیوروکریسی کو پیغام ہے کام کرے، اگر چیف سیکرٹری کام نہیں کررہے تو گھر چلے جائیں۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 4 اپریل 2021
15:08
(جاری ہے)
ڈسکہ اورسینیٹ الیکشن پر حکومت اوراپوزیشن دونوں کہتی ہےکہ طریقہ کاردرست نہیں۔ جب ہم اصلاحات کررہے ہیں تو آپ اس میں شامل نہیں ہوتے۔
عمران خان کے سوا کسی جماعت کے پاس اگلے الیکشن کیلئے پورے امیدوار بھی نہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں تو ناراضگی کیسی؟ اگلے الیکشن الیکڑانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ تاکہ الیکشن کے نتائج بروقت وصول ہوں۔ اپوزیشن کو اب عمران خان فوبیا سے نکل آنا چاہیے۔ اپوزیشن نے ڈھائی سال کوشش کی عمران خان کو نہیں ہٹا سکی۔اپوزیشن نے تیس مارخان بن کردیکھ لیا، پالیسی پرنظرثانی کریں، اب مذاکرات پرآنا چاہیے۔ ہمیں صرف نوازشریف اور زرداری کے مقدمات پر تو بات نہیں کرنی۔ ہم ہروقت نوازشریف، مریم اور زرداری کے مقدمات پر بات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ لاہوراور کراچی میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی مقامی حکومتیں کیوں ویسٹ ٹو انرجی پروگرام نہیں لاتیں۔لاہور یا کراچی میں کچرے کا حل وزیراعظم نے نہیں کرنا، ہر کام وزیراعظم نہیں کرسکتے، یہ مقامی انتظامیہ کا کام ہے۔ وزیراعظم کا بیورو کریسی کیلئے پیغام ہے کام کرے۔ بیوروکریسی کو کام کرنا ہوگا اور منتخب نمائندوں کو احترام دینا ہوگا۔ اگر چیف سیکرٹری کام نہیں کررہے تو گھر چلے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ایران پر دوبارہ حملے خارج از امکان نہیں، صدر ٹرمپ
-
اسلام آباد میں اکثر یہ افواہ اُڑتی ہے کہ مصنوعی ہائبرڈ نظام کی ضرورت ہی کیا ہے، سہیل وڑائچ کا دعویٰ
-
57 اسلامی ممالک میں کسی فوج کا سپہ سالار حافظ قرآن نہیں، حافظ طاہر اشرفی
-
یورپ میں گرمی کی شدت اور ماحول دوست توانائی پر بڑھتا انحصار
-
'ٹیلی میڈیسن‘ خواتین ڈاکٹروں کی پروفیشن میں واپسی میں معاون
-
ایران جنگ کے پس منظر میں شہریت کا بطور ’ہتھیار‘ استعمال
-
گدھے کے گوشت کی ایکسپورٹ میں تاخیر پر چینی کمپنی کی فیکٹری بند کرنے کی دھمکی
-
مجھے نہیں لگتا نئی ایرانی تجاویز امریکہ کیلئے قابلِ قبول ہوں گی، دوبارہ حملے کرسکتے ہیں، ٹرمپ
-
ناسا خلانوردوں کا انسانیت کے مشترکہ اقدار کی اہمیت پر زور
-
خواتین صحافیوں کی آن لائن ہراسانی میں دو گنا اضافہ، یو این رپورٹ
-
امدادی کٹوتیوں اور بڑھتے تنازعات سے بارودی سرنگوں کی صفائی متاثر
-
ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے امن منصوبہ پاکستان کو پیش کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.