این اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری
گیلپ پاکستان سمیت 3 سرویز کے نتائج جاری، 2 سرویز میں حلقے کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے مقبول اور پسندید شخصیت قرار دے دیا، تیسرے سروے میں نواز شریف مقبول شخصیت قرار ، سروے رپورٹ
دانش احمد انصاری اتوار 25 اپریل 2021 19:05
(جاری ہے)
29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں۔
گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق سروے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 1200 سے 1400 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو فیورٹ قرار دیا۔10 فیصد نے نواز شریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3 فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے۔16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 16 فیصد نے مصطفیٰ کمال کو اپنا پسندیدہ کہا۔ 5 فیصد نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹوزرداری، 4 فیصد نے مریم نواز شریف، 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمان، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، آصف علی زرداری، شہباز شریف، سعد حسین رضوی کو ایک ایک فیصد جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔8 فیصد نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، 5 فیصد نے پرویز مشرف، 3 فیصد نے پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال، 3 فیصد نے فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1 فیصد نے شہباز شریف ، 1 فیصد نے آصف علی زرداری ، ایک فیصد نے سراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات سے قبل سروے کروانے کی روایت کافی پُرانی ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ حلقے یا علاقے کے عوام کس سیاسی رہنما کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.