
ایٹمی دھماکوں کا سہرا مجھے جاتا ہے ، شیخ رشید احمد
28 مئی ہمارا تاریخی دن ہے، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے ، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق ، گوہر ایوب اور میرے سر ہے، چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانیں ان کے کام جانیں، پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیراعظم 5 سال مکمل کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی گفتگو
ساجد علی
جمعہ 28 مئی 2021
15:01

(جاری ہے)
خیال رہے کہ 28 مئی 1998 میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے تاریخی ایٹمی تجربات کی یاد میں آج ’’یوم تکبیر‘‘ منایا جا رہا ہے ، اس دن بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دیا تھا ، ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یوم تکبیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی پیغام دیا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھا تھا ، پاکستان نے کم از کم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا ، مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عوام کو یوم تکیبر کے موقع پر مبارکباد دی گئی ہے، قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ اے اہلِ وطن، آپ کو یومِ تکبیر مبارک! جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے ، 23 سال پہلے نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں ۔نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ، یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت ، اس مقصد کے لئے دی جانے والی قربانیوں کواجاگر کیا جائے ، اس فیصلے کے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی وزیراعظم کا بھارت سے کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے پر "بھائی" شیخ محمد بن زاید کا شکریہ
-
قصر الوطن میں اماراتی صدر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں پرتپاک استقبال
-
پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو جہنم کا انتخاب کروں گا
-
مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
-
بھارت کو مشرقی محاذ پر ہرایا ہے اب مغربی محاذ پر بھی ہرائیں گے
-
ہمالیہ کے گلیشیئروں کا پگھلاؤ انتہائی تشویشناک، یو این چیف
-
چیئرمین بلاول بھٹو پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر یورپ کا دورہ کریں گے
-
چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہی دیرپا امن کا ضامن، گوتیرش
-
پاکستان نے چین، افغانستان اور ایران کے راستے روس تک 6 تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کردی
-
پاکستان کا بیانیہ دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے پورا پلان تیار ہوچکا ہے
-
امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.