
سپریم کورٹ کاکراچی میں کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، الہ دین پویلین کلب، شاپنگ سینٹر گرانے کا حکم
کمشنر کراچی کہاں ہیں آپ کو تمام قبضے ختم کرنے کا حکم دیا تھا، آپ سے نہیں ہوتا تو آپ کو جیل بھیج دیں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس
پیر 14 جون 2021 18:04

(جاری ہے)
آپ پر ابھی چارج فریم کر دیتے ہیں۔کڈنی ہل پورے کا پورا خالی چاہیے۔ جائیں، اور کڈنی ہل پارک سے تمام تجاوزات کا خاتمہ کریں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ایک قبضہ ختم ہوتا ہے دوسرے دن دوبارہ ہو جاتا ہے۔
آئے دن قبضے پر قبضہ ہوجاتا ہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ ایک مسجد اور مزار باقی رہ گیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کس نے لیز کیا مزار اور مسجد کو سیکریٹری الفتح مسجد نے بتایا کہ الفتح مسجد ایک قدیم مسجد ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے اگر مسجد نبوی میں غیر قانونی زمین پر توسیع نہیں ہو سکتی تو کسی پر نہیں ہو سکتی، کڈنی ہل پارک پر کبھی مسجد اور مزار نہیں رہا۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب تین رکنی بینچ کے روبرو کشمیر روڈ پر کے ڈی اے کلب و دیگر تعمیرات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا فوری حکم دیدیا۔چیف جسٹس نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ جتنی مشینیں چاہیں لے کر جائیں اور سب گرائیں۔ عدالت نے کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی زمانے میں کشمیر روڈ پر بچے کھیلتے تھے۔ میں خود کشمیر روڑ پر کھیلتا رہا۔ آج اس پر سب قبضے ہو گئے۔عدالت نے کشمیر روڈ دوبارہ بچوں کے لیے کھولنے اور رائیل پارک بھی بنانے کا حکم دیدیا۔فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے موقف دیاکہ پورا کے ڈی اے افسر کلب گرا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میری اطلاع کے مطابق کلب اب بھی چل رہا ہے۔ الہ دین پر بھی کوئی کلب بنا دیا گیا ہے۔ یہ کے ڈی اے کلب کیا ہوتے ہیں ہم نے بچپن میں ان سب میدانوں میں کھیلا ہے۔ کیا کشمیر روڈ پر سب ختم کردیا وہاں ملبہ کیوں چھوڑ دیا تجاوزات اب بھی ہیں تو بچے کیسے کھیلیں گے۔ کیا سپریم کورٹ خود جا کر تجاوزات کا خاتمہ کرے۔ کیا صرف اشرافیہ کے لیے سب سہولتیں ہیں۔عدالت نے کشمیر روڈ پر تمام کھیل کے میدان بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ اگر کوئی رکاوٹ ڈالے تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ عدالت نے سماعت بدھ تک کے لیے ملتوی کردی۔اسی دوران سپریم کورٹ کے روبرو الہ دین واٹر پارک سے متصل شاپنگ سینٹر اور کلب بنانے کا معاملہ بھی آیا۔ عدالت نے الہ دین پویلین کلب، شاپنگ سینٹر کے خاتمے کا حکم دے دیا۔عدالت نے الہ دین پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے الہ دین واٹر پارک سے متصل تمام کمرشل کاروبار کے خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی سے دو دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کنورٹ کرکے کمرشل کردیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔سپریم کورٹ نے راشد منہاس روڈ پر یو بی ایل کمپلیکس سے متصل زمین بھی خالی کرانے کا حکم دیا۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.