
11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا
گوجرانوالہ میں ننھی طلبا کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 20 جون 2021
00:24

(جاری ہے)
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں زیادتی کے بعد طالبہ کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ اسے عبرت ناک سزا مل سکے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل کراچی میں پیش آیا- کراچی کے یتیم خانے کے ہوسٹل ملازم نے 16 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کاکہنا تھا کہ 16 سالہ کنز فاطمہ کو ہوسٹل ملازم نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ،واقعہ کا مقدمہ جمشید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس نے ملزم مہدی حسن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم مہدی حسن زوہرا ہومز نامی فلاحی ادارے میں اکاؤنٹس کے شعبہ میں ملازم تھا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ آج ہی کے روز ایسا ہی افسوسناک واقعہ شکر گڑھ میں پیش آیا، جہاں شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو ماہ قبل کا ہے۔جب ملزمان نے شکر گڑھ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود ٹرپئی کی خاتون کو گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔بتایا گیا کہ خاتون کی 10 سال قبل چک بھرائیاں میں شادی ہوئی ،2 ماہ قبل وہ والدین سے مل کر میکے سے چک بھرائیاں اپنے سسرال جا رہی تھی کہ راستے میں 3 اوباش نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اوباش نے وہیں پر گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے قریبی باغ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتے رہے ،شادی شدہ تھی عزت کے مارے چپ رہی ، ملزمان پیسوں اور بار بار ملنے کا تقاضا کرتے تھے ، نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کردیںمزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کی شکایت دائر
-
غزہ کے مسلمانوں کےلئے100 ٹن امدادی سامان روانہ، یہ امداداہل پاکستان کا فلسطینیوں کےلئے پیغام محبت ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
جمہوریت کے استحکام کے لیے اداروں کی مضبوطی، قانون کی بالادستی، شفاف احتساب اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیاں ناگزیر ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
-
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں اردو مینو اور کئی نئے جدید فیچرز متعارف
-
سابق صدر عارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
-
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان‘ شہبازشریف بھی روانہ
-
سابق صدرعارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے‘ شیری رحمان
-
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں‘ مریم نواز
-
نواز شریف لندن روانہ،دوہفتے قیام متوقع، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.