آزادکشمیر پرائیویٹ ٹورازم ایسوسی ایشن نے ٹورازم پر عید کے دوران پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جولائی 2021 16:10

آزادکشمیر پرائیویٹ ٹورازم ایسوسی ایشن نے  ٹورازم پر عید کے دوران پابندی ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2021ء) آزادکشمیر پرائیویٹ ٹورازم ایسوسی ایشن  4سال سے ایل او سی کی کشیدہ صورتحال اور بالخصوص 2برس سے کرونا وائرس سے پیدا صورتحال سے شدید متاثر ہوا پرائیویٹ ٹورازم پر عید کے دوران پابندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،پرائیویٹ ٹورازم آزادکشمیر سے وابستہ 3لاکھ سے زائد ملازمین کا معاشی قتل نہ کیا جائے کئی برس سے بجلی،پانی کے بلات اور عمارتی کرایہ بقایا ہے پورے پاکستان گلگت،مری،ناران،سوات میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے مگر یہاں پابندی سوالیہ نشان ہے اگر چیف سیکرٹری اور انتظامیہ نے نظر ثانی نہ کی تو ہم اپنے بچوں سمیت سڑکوں پر احتجاج کرینگے،پہلے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا آئندہ بھی کریں گے،پابندی کے نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے ان خیالات کا اظہار آزادکشمیر پرائیویٹ ٹورازم ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرزاق مغل،مرکزی صدر صدیق احمد راٹھور،ٹورآپریٹرز کے ذمہ دار ثاقب شفیق نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری نوکریوں کے بعد آزادکشمیر میں سب سے بڑی روزگارکی انڈسڑی پرائیویٹ ٹورازم ہے ہم لوگ متوسط طبقہ نے اٹھے اور کام کا آغاز کیا بے پناہ مشکلات آئیں یہاں مقامی انوسڑ محکمانہ پیچیدگیوں کے باعث بھاگ جاتا ہے محکمہ جات اور آفیسران تعاون اور معاونت کے بجائے عوامی سہولت کو سردرد سمجھتا ہے صر ف کھیر کھانے کیلئے آجاتے ہیں خشک نمبرداری سے بے روزگاری نہیں ختم ہو سکی،4برس سے سرحدی کشیدگی اور 2برس سے کرونا وائرس سے ہوٹل،ٹورازم کا حلیہ بگڑ گیا ہے ہم لوگ کروڑوں روپے کے مقروض ہوگے ہیں ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں کے پی کے،گلگت،ناران میں ایس او پیز کے تحت کھلے ہیں،وزیراعظم پاکستان نے واضع ہدایت کررکھی ہے کہ سیاحت کے فروغ میں مشکلات دور کی جائیں مگر یہاں روزانہ سیاسی تقریبات ہورہی ہیں پورے ملک سے لوگ آرہے ہیں اور الیکشن میں آزادخطہ کے ووٹرز،پولیس رینجرز گاڑیاں پورے پاکستان سے آئیں گی وہ کرونا خطرہ نہیں سیاحت خطرہ کیسے ہے،ہمارے ساتھ یہ دشمنی ہے۔

(جاری ہے)

پسماندہ طبقہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے ایک سوال کے جواب میں مرکزی صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ گزشتہ تین دن سے ہم چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملنے کی کوشش کررہے ہیں اپنا موقف بیان کریں مگر افسوس کے وقت نہیں دیا جارہا ہے۔3لاکھ سے زائد ٹورازم سے وابستہ افراد کا معاشی قتل نہ کریں ہم بھوکے ہونگے ہمارے بچے بھوکے ہونگے تو ہم بچوں سمیت انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے،ریاست اگر لوگوں کو روزگار نہیں دے سکتی تو روزگار پر لگے افراد کو بدحال نہ کیا جائے ہم نے پہلے بھی ایس او پیز پر عمل کیا اب بھی ایس او پیز ویکسی نیشن سے مشروط کریں ہم عمل کرینگے،ریاست،ادارے ہمارے ہیں ہم نے ہر مرحلہ پر اداروں سے تعاون کیا آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔