آزاد کشمیر الیکشن میں پہلی مرتبہ مذہبی جماعت کو اتنا بڑا ووٹ پڑا‘مفتی محمد وسیم رضا

ہماری پوری قیادت جیلوں میں بند لیکن پھر بھی آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور کردار ادا کیا‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر

بدھ 28 جولائی 2021 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) آزاد کشمیر الیکشن میں پہلی مرتبہ مذہبی جماعت کو اتنا بڑا ووٹ پڑااگر عوامی رائے کو قبول کیا جاتا تو ہم پارلیمانی پارٹی ہوتے ان خیالات کا اظہار مفتی محمد وسیم رضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا الحمدللہ الیکشن پرامن طریقہ سے منعقد ہوئے ہیں لیکن یہ الیکشن متنازعہ ہیں اس حوالے سے ایک دو روز میں باقاعدہ پالیسی بیان تحریک کے ذمہ داران سے ملکر دیں گے ہم نے پوری تندہی سے کام کیا الحمدللہ تحریک لبیک پاکستان کو عوام نے بھرپور پذیرائی بخشی مفتی محمد وسیم رضا نے کہا ہم تمام لوگوں کے تمام ووٹرز کے شکر گزار ہیں بالخصوص نوجوان طبقہ کے جنہوں نے دن رات محنت کی اور مقتدر قوتوں کو بتایاآزاد کشمیر میں بسنے والے دین پسند ہیں ہمیں الیکشن پر بہت تحفظات ہیں اس کے باوجود ملکی سلامتی عزیز ہے کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے جس سے بھارت میں شادیانے بجائے جائیں ہم سمجھتے ہیں جمہوریت میں مکمل فری ہینڈ ہو جو جماعت لوگوں کے اعتماد کو حاصل کرے وہ ہی حکومت بنائے افسوس ہمیں قربانیوں کے باوجود کھڈے لائن لگایا جا رہا ہے اہل سنت کے جید علماء کرام تحریک لبیک پاکستان کے شوریٰ اور صوبائی ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا ہے معائدات کو توڑا گیا پوری قوم کے سامنے وعدے معائدے ہوئے انہیں ختم کر دیا گیا پاکستان بنانے والوں کی اولاد کو پاکستان بچانے والوں کو پابند سلاسل کیا گیا حضرت امیر المجاہدین نے جو شمع فروزاں کی ہے وہ روشن رہے گی ہم نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں جانیں دے دیں گے نظریہ پاکستان کو مٹنے نہیں دیں گے اس وقت ملک میں مہنگائی عروج پر ہے غریب کا جینا دو بھر ہو گیا ملک میں مذہبی شناخت کو مسخ کرنے کی کوششیں جاری ہیں ان تمام کے باوجود ہم نے الیکشن 2021 میں حصہ لیا ان شاء اللہ مستقبل میں آزاد کشمیر کی پہلی دوسری پارٹی بن کر سامنے آئیں گے اس وقت بھی تیسری بڑی جماعت ہیں پاکستان میں بھی جلد بہتری آئے گی امیر تحریک لبیک حافظ سعد رضوی رہا ہوں گے اور پورے عزم سے اسمبلیوں میں پہنچیں گے ہماری پوری قیادت جیلوں میں بند لیکن پھر بھی آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور کردار ادا کیا اور لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا تمام علماء کرام کا عوام کا دلی شکریہ سنی اتحاد کونسل نے دینی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کو مکمل سپورٹ کیا اور بہترین نتائج دئیے ہم امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کو اور تمام قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔