Live Updates

’پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا‘

آزادکشمیراورپی پی 38میں‏شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار، وزیراعظم نےسندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کومیدان میں اتاردیا، فردوش عاشق اعوان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 1 اگست 2021 20:04

’پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا‘
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، یکم اگست 2021) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوش عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادکشمیراورپی پی 38میں‏شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکار، پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، وزیراعظم نےسندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم کومیدان میں اتاردیا۔ تفصیلات کے مطابقمعاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادکشمیراورپی پی 38میں ‏شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں، پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا۔

نیوزکانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹرل پنجاب تحریک انصاف کامضبوط ‏مورچہ بننےجا رہا ہے پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، شکست ‏کےبعداپوزیشن ایسی باتیں کررہی ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں جھنڈےگاڑنےجارہی ہے عمران خان کی ‏قیادت میں سندھ میں تبدیلی کےجھنڈےگاڑیں گے زیراعظم نےسندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم ‏کومیدان میں اتاردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےعوام کوان کےحقوق دلائیں گے سندھ سے آنے ‏والے بیانیےکا مقصدعوام کی فلاح وبہبودنہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےمتحرک ہونےسےمخالفین چیخیں ماررہےہیں ہمارا مقصد‏سندھ سے غربت کا خاتمہ کرناہے۔دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک پیج پرآنے کی دعوت دے دی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ پیسے والا وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا، پیسے کی بنیاد پر بنی جعلی حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے ، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیرانتخابات میں پیسہ چلایا، وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی، دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے، حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے، آزاد کشمیر کے عوام سے جمہوری حق چھینا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے، پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے، کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بےنقاب کریں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزاد کشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنےگا، کوشش ہوگی آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن مشترکہ اسٹریٹجی اپنائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات