مسلم لیگ (ن) کا 17 اگست کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کرپشن پیپر جاری کرنے کا اعلان

(ن)لیگ میں آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک ہی بیانیہ ہے،شور کر کے مہنگائی کے طوفان سے نظریں نہیں ہٹائی جاسکتیں،مریم اورنگزیب

بدھ 4 اگست 2021 17:32

مسلم لیگ (ن) کا 17 اگست کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کرپشن پیپر جاری کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)میں آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک ہی بیانیہ ہے،شور کر کے مہنگائی کے طوفان سے نظریں نہیں ہٹائی جاسکتیں،ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود کرپشن کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے،ملک میں مہنگائی 16 سے 20فیصد تک پہنچ چکی ہے،دو کروڑ لوگوں کو غریب ، 50لاکھ بے لوگوں کو روزگار کردیاگیا ہے،ملکی تاریخ میں سب سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی ،کشمیر کے انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی ،الیکشن چوری اور بیچنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے ، 25لاکھ ووٹ پر 5، 26لاکھ پر 27اور 4لاکھ پر 11نشستیں کیا یہ شفافیت ہی ،ٹوئیٹس سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ،17 اگست کو پی ٹی آئی حکومت کیخلاف کرپشن پیپر جاری کرینگے، تین سالہ کارکردگی عوام کو بتائینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لیگی رہنماء طارق فضل چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تقریر کی کہ کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگے ،مہنگائی 16 سے 20فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی ملکی تاریخ میں سب سے مہنگی خریدی گئی ہے،16ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35ارب جرمانہ براڈ شیٹ کیس میں لگا کوئی جواب دینے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود کرپشن کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 4سال عدالت میں بیان حلفی جمع نہیں کرایا اور معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ آج عمران خان10 ارب روپے کی پیشکش پرشہباز شریف سے معافی مانگ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی میل کے حوالے سے بھی لندن کی ہائیکورٹ میں عمران خان معافی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے بعد ایک ہی راگ الاپا جارہا ہے ،الیکشن چوری اور بیچنا موجودہ حکومت کی پالیسی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر انتخابات میں بھی دھاندلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25لاکھ ووٹ پر 5، 26لاکھ پر 27اور 4لاکھ پر 11نشستیں کیا یہ شفافیت ہی ۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکن ہر روز الیکشن چوری کا منصوبہ بناتے ہیں،سیالکوٹ کے انتخابات بعد سین سے میم نکالنے کا شور مچایا جارہا ہے،شور کس چیز کا برپا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کتنے بیانئے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے ،یہ تماشا اس لئے لگایا جاتا ہے کہ جولائی میں تاریخی مہنگائی ہوئی ہے،جولائی میں 51چیزوں تاریخی مہنگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 10بیانئے ہوں یا 100 بیانئے، اس شور پر مہنگائی کے طوفان سے نظریں نہیں ہٹائی جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میں آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ہیں ان کا بیانیہ آئین و قانون کی بالا دستی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے جس طرح عوام کی خدمت کی، عوام کا ان پر اعتماد برقرار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ہیں اور ان کے پاس شہباز شریف جیسا خادم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اصل مقصد آٹا چوری، چینی چوری سے توجہ ہٹانا ہے اور ان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو روز آئین شکنی کرتے ہیں،یہ جھوٹے لٹیرے مافیاز ملک پر 3سال سے مسلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چور شور اس لئے مچا رہے ہیں کہ کیونکہ ایک سال سے کشمیر الیکشن چوری کی پلاننگ ہورہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدالت میں جاکر کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کرنی ،کیونکہ جہانگیر ترین عمران خان کی اے ٹی ایم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دو کروڑ لوگوں کو غریب کردیا، 50لاکھ بے لوگوں کو روزگار کردیا، یہ جہاد ہی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اسی وجہ سے شومچایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جھوٹ بولا گیا، بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا،آئی ایم ایف کو بھی ان کے جھوٹ کو پول کھل گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ فیل ہوچکا ہے، اگر انہوں نے شرائط نہ مانیں تو اس کے نتائج ملکی معیشت پر آئیں گے،ٹوئیٹس کرکے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی دھوکے بازوں کو کہا ہے کہ معیشت ٹوئٹس سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی حکومت کے خلاف کرپشن پیپر جاری کری گی۔ انہوں نے کہا کہ 17اگست کو کرپشن پیپر جاری کر کے عوام کو ان کی تین سالہ کارکردگی بتائینگے۔ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بیورو آف اسٹیٹسکس کی جولائی کی رپورٹ پیش کی ۔