
کراچی ؛ کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد گرفتار ، دستی بم برآمد
دہشت گرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے ، ایک دہشت گرد کی شناخت نعمت اللہ عرف بابا جب کہ دوسرے کی پیر اللہ کے نام سے ہوئی ، نعمت اللہ کا ایک بھائی جیل میں ہے جب کہ دوسرا پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ پولیس
ساجد علی
منگل 24 اگست 2021
15:50

(جاری ہے)
چند روز قبل بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کراچی شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے، دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، مبینہ دہشت گردوں سے 2 دستی بم، ملک دشمن لڑیچر پر مبنی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار مبینہ دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، مبینہ دہشت گرد سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ، مبینہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی ریکی بھی کررہے تھے، مبینہ دہشت گردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا۔ اسی طرح لاہور میں بھی سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنائی تھی، سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سے کالعدم دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ان دہشتگردوں میں محمد فرحان ، محمد ارشد اور مظہر عباس شامل ہیں، گرفتار دہشتگرد حکومتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
-
نئی دہلی حکومت کابل کو ’اکسا‘ رہی ہے، شہباز شریف
-
امیر بالاج قتل کیس کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کردی گئی
-
فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قیام امن کیلئے بڑا جرگہ منعقد کرنے کا اعلان
-
بھارت میں سبزی خوری: ذاتی انتخاب یا ذات پات کی سیاست؟
-
بھارت:کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، دواسازی صنعت پر سوالیہ نشان
-
فرنچ مصور کوربے کے شاہکار کا مالک قطر، پیرس میوزیم کا انکشاف
-
جاپان، دن میں دو صرف گھنٹے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت
-
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر متفق
-
جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا، پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، وزیردفاع
-
قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی قابو سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.