
امریکہ ابھی گیا نہیں، اپنے ایجنٹوں کی شکل میں یہیں موجود ہے
امریکہ 20 سال خطے میں رہا اور اب بھی اپنےاثاثوں کی شکل میں موجود ہے۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 3 ستمبر 2021
11:36

(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ افغانستان کی تازہ صورت حال سے امریکہ، یورپ، پاکستان اور خود طالبان کو بھی کئی طرح کے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے تاہم طالبان کو دیوار سے لگا دینے سے تباہی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کو اب افغانستان کا پیچھا چھوڑ دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال جس فوج کی تربیت کی گئی ریت کی دیوار کی طرح اس کاڈھے جانا پوری دنیا کے لئے حیران کن رہا ، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، بنیادی وجہ کرپشن رہی، پیسہ حکمران طبقے میں تقسیم کیا جاتا تھا ایسی رپورٹس بھی آئیں کہ محاذ پر بھیجی جانے والی فوج کے پاس کھانا اور جوتے تک نہیں تھے ، دوسری طرف لیڈر اشرف غنی فرار ہو گیا تو وہ کس کے لئے لڑتے ، افغانیوں کے سامنے سب سے بڑا چیلنج اپنے ملک کو اکٹھا اور متحد رکھنا ہے ، تاجک ، ازبک ہزارہ ترکمان سب کو ساتھ لے کر چلیں یہ نہ ہوا تو افغانستان دوبارہ خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مکالمت اور مفاہمت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہی بات کئی مغربی رہنما بھی کر چکے ہیں جبکہ اس خطے میں 'اسلامک اسٹیٹ‘ اور دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے اثر و رسوخ کو پنپنے سے روکنے کی خاطر واشنگٹن حکومت بھی طالبان کے ساتھ رابطے قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترکی: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن پر شدید احتجاج
-
دوحہ حملے کے بعد پاکستان نے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز دیدی
-
علیزے اورحمزہ کے ریسیپشن کی تقریب نے ناظرین کا دل جیت لیا
-
قطر ہمارا مضبوط اتحادی ہے‘ اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، امریکی صدر
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
سیلاب زدگان کی خدمت سیاست سے بڑھ کر ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان
-
کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.