
’وزیراعظم کی ایک ہی دن میں 4 ممالک کے سربراہان سے ملاقات، اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے نقاب‘
وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی دن میں 4ممالک کے سربراہان سے ملاقات نے اپوزیشن کے پاکستان کے تنہا رہ جانے کے پروپگینڈا کو بری طرح بے نقاب کر دیا، پاکستان تحریک انصاف
دانش احمد انصاری
جمعرات 16 ستمبر 2021
23:10

وزیراعظم عمران خان کی ایک ہی دن میں چار ممالک کے سربراہان سے ملاقات
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) September 16, 2021
: 🇹🇯🇺🇿🇧🇾🇮🇷
نے اپوزیشن کے پاکستان کے تنہا رہ جانے کے پروپگینڈا کو بری طرح بے نقاب کر دیا
#کپتان_کی_شاندارخارجہ_پالیسی pic.twitter.com/qobf8e4v0m
(جاری ہے)
گزشتہ دنوں محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان آج دوروزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔ دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہوگا، پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے، تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے، تاجک صدر اور میں مل جل کر افغان امن کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.