
اقوام متحدہ اجلاس، وزیراعظم عمران خان کی شہرت کے چرچے، مودی اور جوبائیڈن بھی پیچھے
وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کوبھی پیچھےچھوڑ دیا، عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا
دانش احمد انصاری
اتوار 26 ستمبر 2021
18:37

(جاری ہے)
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سُنا۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑےعالمی رہنماؤں کوپیچھےچھوڑ دیا۔اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سُنی جانے والی تقریر بن گئی۔امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کےسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.