
پنجاب حکومت کا میٹرو سے سفر کرنے والوں کیلئے بہترین اقدام
کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی، پنجاب حکومت نے مسافروں کو بہترین سہولت مہیا کرنے کیلئے 64 نئی بسیں فلیٹ میں باقاعدہ شامل کر لیں ، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 3 اکتوبر 2021
20:23

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نئی میٹرو بسیں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔پنجاب حکومت نے نئی ماحول دوست بس چین سے خریدی ہیں، جو آرام دہ سیٹوں، موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے لیس ہیں۔
دوسری طرف سندھ میں گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ! وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
سپر بلڈ مون؛ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز
-
حکومتی شخصیات کا ڈیٹا لیک؛ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.