
پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثے منجمد کروائے جائیں
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 7 اکتوبر 2021
15:40

(جاری ہے)
خط میں مطالبہ کیا کہ ایف بی آر پانامہ اور پینڈورا لیکس میں شامل افرادکے اثاثے منجمد کرے۔
وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ پنڈورا پیپرز میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کے لیے ایف بی آر کو 3 ماہ کا ٹاسک دیا جائے۔پینڈورا لیکس میں شامل افراد کو پابند کیا جائے کہ وہ 3 ماہ میں ایف بی آر کو اثاثوں سے متعلق مطمئن کریں۔ خیال رہے کہ پانامہ پیپرز کے بعد پنڈورا پیپرز نے بھی پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچائی۔ پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جن میں سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی انکوائری کے لیے ایک تحقیقاتی سیل پر قائم کیا۔ تاہم ایف بی آر نے پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ایف بی آر کو پاکستان ریونیو آٹومیشن کے تعاون سے پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی شناخت کرکے انکم ٹیکس گوشواروں کے ریکارڈ کی چھان بین کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ قومی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آ کے سینئر افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے ناموں کی فہرست کا ابتدائی جائزہ لیا جارہا ہے اور پینڈورا پیپرز میں جن پاکستانیوں کے نام آئے ہیں پہلے مرحلے میں ان کی شناخت کی جائے اور ان کا سراغ لگا کر ایف بی آر اور پرال کے پاس موجود ڈیٹا بینک کے ساتھ کراس میچنگ کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق پینڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کی شناخت کرکے ان کے انکم ٹیکس گوشواروں میں دی جانے والی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کردہ اثاثوں کی چھان بین کی جائے گی جن لوگوں نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں بیرون ممالک اثاثے ظاہر کیے ہوں گے اور باہر بھجوائی جانے والی رقم پر ٹیکس ادا کیا گیا ہوگا تو ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
-
ملائیشیا پر مذہبی قدامت پرستی کی بڑھتی ہوئی گرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.