مریم صفدر جتنے مرضی جادوئی گلاس اٹھائیں یا الہٰ دین کا چراغ رگڑیں، کرپشن کا حساب دینا ہوگا
کرپشن کے مال سے بنائے لندن فلیٹس کی سزا جنتر منتر والے قطری خط سے ختم نہیں ہوگی، نہ اس کی سزا طوطا فال والے جعلی کیلبری فونٹ سے ختم ہوگی: وزیر مملکت فرخ حبیب
محمد علی
بدھ 13 اکتوبر 2021
23:48
(جاری ہے)
وزیر اعظم عمران خان کو ایک کروڑ 70 لاکھ پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔ عمران خان کی اپنی پہچان ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ فرخ حبیب کے علاوہ دیگر حکومتی رہنماوں کی جانب سے بھی نواز شریف کی صاحبزادی پر بھرپور جوابی وار کیے گئے ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ،وزیر مملکت زرتاج گل ،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملیکہ بخاری اور معاون خصوصی شہباز گل نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے، جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔ نواز شریف بنا نہیں جاسکتا وہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف روز پیدا نہیں ہوتے، ہر 200 سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدرنے آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں ، مریم صفدرنے قطری خط کی طرح یہ نہیں بتایا کہ رسیدیں کہاں ہیں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا ، شریف خاندان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا ،اجمل قصاب اور کلبھوشن کے معاملے پر شریف فیملی نے ملک دشمنی دکھائی۔شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے ٹھیک کہا نواز شریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا ،اتنا دھوکے باز واقعی کوئی نہیں بن سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی جس کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنے کا ذخیرہ موجود ہے ،سینیٹ ، آزاد کشمیر ہر جگہ پی ایم ایل ن کو اس خاتون کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،ملک کے قابل احترام اداروں کی تضحیک کرتی ہے یہی ان کا پورٹ فولیو ہے۔ ان کی زبان نہ ان کے کردار سے کوئی محفوظ ہے، آپ کی نہ سیاسی تربیت ہے نہ ہی کچھ اور ہے۔ گالی گلوچ بریگیڈ کی آپ سربراہ ہیں، آپ ایک سرٹیفائیڈ چور ہے، آپ نے صرف پاکستان سے منی لانڈرنگ کی ہے،آپ ریجیکٹڈ ہیں ہر طرح سے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ یا تو وعدے پورے کرنے کی نیت نہیں رکھتا یا اس میں اتنی صلاحیت ہی نہیں، باقر قالیباف
-
جی سیون اجلاس میں چین کی عدم موجودگی، ایک غلطی؟
-
سموسہ 40 کا اور نوجوان کی قیمت 32 روپے! شرمیلا فاروقی کا بجٹ پر منفرد موازنہ
-
حکومت نے ریلیف پر مبنی بجٹ دیا، مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آ چکی ہے، پالیسی ریٹ 11 فیصد، زرمبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر، ترسیلات زر 33.9 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہیں، ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منزل کی جانب ..
-
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا شیڈول جاری، پی ٹی آئی کا 10 ہزار افراد جمع کرنے کا اعلان
-
چکوال واقعہ؛ آسٹریلوی بچی کے قتل کیس میں پیشرفت
-
چکوال سانحے پر پنجاب پولیس نے 9 سالہ آسٹریلوی بچی کے قتل کیس کی تفتیش سے ہاتھ اٹھا لیا
-
بجٹ میں مجھے غریبوں کیلئے کچھ نظر نہیں آیا، نجم سیٹھی کی تنقید
-
جی سیون اجلاس میں ایران جنگ مرکزی موضوع
-
سی سی ڈی کو کھلی چھوٹ ملنے کے بعد مجرموں سے زیادہ معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں، مونس الٰہی
-
آسٹریلیا کے شہری پاکستانی خاندان پر فائرنگ؛ پولیس نے سی سی ڈی اہلکار کی گرفتاری ڈال دی
-
عمران خان نے سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کردیا، صالح ظافر کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.