
مہنگائی کے سونامی نے عوام کا بھرکس نکال کر رکھ دیا ،ترقی کرتی معیشت بدانتظامی ،کرپشن کے قبرستان میں دفن کر دی گئی ‘حمزہ شہباز
کون سی ایسی چیز ہے جس پر تبدیلی کا آسیب نہ پھر گیا ہو،صاف شفاف الیکشن ہی اس تباہی کے سونامی کو غرق کر سکتے ہیں ‘ قائد حزب اختلاف
ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:14

(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ عمران خان کی توجہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے پر ہے ،اس جنون کا رتی برابر رخ بھی عوامی فلاح کی طرف ہوتا تو آج ملک کا یہ حال نہیں ہوتا،ڈالر 172 روپے سے تجاوز کر چکا ہے ،ملکی قرضہ ریکارڈ سطح پر ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی ،یہ سارا پیسہ کہاں جا رہا ہی ۔
انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جو 2 فیصد مہنگائی اور 6 فیصد کے قریب ترقی کرتی معیشت میں کرپشن اور چور چور کے نعرے لگاتے تھے،عمران خان خود کہتے تھے کہ جب بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت بڑھے تو سمجھو وزیراعظم چور ہے ،آج لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ اصل چور اور لٹیرے کون ہیں،چور اور لٹیرے وہ ہیں جنہوں نے عوام کے منہ سے نوالے چھینے ،نوزائیدہ بچوں کا دودھ تک مہنگا کر دیا،چور اور لٹیرے وہ ہیں جنہوں نے پیٹرول 137 روپے لیٹر پر پہنچا دیا ،بجلی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ کیا، دوائیں 500 فیصد مہنگی کیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں کسی ایک چیز کا نام لیں جو مہنگی نہیں ہوئی، ارزاں ہے تو وہ عوام کی سفید پوشی اور ان کی جمع پونجی ہے جسے اس حکومت نے چوک پر رکھ دیا ہے ،ایل پی جی ، روٹی، چینی اور دوائیوں سمیت کون سی ایسی چیز ہے جس پر تبدیلی کا یہ آسیب نہ پھر گیا ہو،صاف شفاف الیکشن ہی اس تباہی کے سونامی کو غرق کر سکتے ہیں عوام کا جو حال ہے ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.