
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این سی اوسی کا دورہ
کورونا کے سدباب، ویکسین اور مینجمنٹ اسٹریٹجی پر بریفنگ دی گئی، کورونا کی روک تھام کیلئے این سی اوسی کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔اعلامیہ این سی اوسی
ثنااللہ ناگرہ
پیر 18 اکتوبر 2021
17:13

(جاری ہے)
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزماں کوریٹائرمنٹ پر مومنٹو بھی پیش کیا۔ مزید برآں آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا، امریکی ناظم الامور نے کہا کہ افغان صورتحال پر پاکستان کا مثبت کردار قابل تحسین ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس آج ہوگا اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ اجلاس میں وفاقی وزراءکو صوبائی و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی اجلاس میں عوام کی ریلیف کے لیے اقدامات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
ٹی ایل پی عہدیداروں کے علاوہ کسی مدرسے کے ممبر یا کارکن کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی
-
وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، حکومت کے رویے پر شکایات کے انبار لگا دیئے
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا انتخاب، فیاض الحسن چوہان نے معافی مانگ لی
-
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ روکنے کا حکم
-
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سیاسی رابطے بحال
-
ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
-
اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدہ آغاز ہی میں مشکلات کا شکار
-
بنگلہ دیش: جبری گمشدگیوں اور تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کا منصوبہ منظوری کے لیے جنرل اسمبلی میں پیش
-
امدادی کٹوتیاں: 14 کروڑ لوگوں کو فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.