
ملک کو آگے لے جانے کے لئے امن ضروری ہے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، فوادچوہدری
اگر ملک میں پیسے ہوتے تو ہم سبسڈی دے کر لوگوں کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے تھے، وزیراطلاعات
جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:38

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کو آگے لے جانے کے لئے امن ضروری ہے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
انہوںنے کہاکہ کووڈ کے باعث عالمی سطح پر سپلائی چین متاثر ہوئی جس کے بعد دنیا بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہے، تنخواہ دار طبقہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں ہوا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان میں تیل پیدا نہیں ہوتا، گیس کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں، ہمیں تیل اور گیس درآمد کرنا پڑتا ہے، ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے، مہنگا فیول خرید کر بجلی تیار کی گئی، اگر ملک میں پیسے ہوتے تو ہم سبسڈی دے کر لوگوں کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے تھے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ 1947ء سے 2008ء تک پاکستان کا کل قرضہ 6 ہزار ارب روپے تھا، اس میں ہم نے موٹر وے بنائی، گوادر خریدا، اپنی فوج کو مضبوط کیا، ادارے بنائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2008ء میں جب زرداری صدر بنے اور 2018ء میں ن لیگ کی حکومت اقتدار چھوڑ کر گئی تو ہمارا قرضہ 23 ہزار ارب روپے تھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ سال ہم نے 10 ارب ڈالر قرضہ واپس کیا، اس سال 12 ارب ڈالر واپس کرنا ہے، چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اگر قرض زیادہ ہو، اخراجات زیادہ ہوں تو گھر تکلیف میں ہوگا، اسی طرح ملک پر قرض زیادہ ہو اور اخراجات زیادہ ہوں تو ملک غریب ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ برس ہم نے 10 ارب ڈالر واپس کیا، اس سال 12 ارب ڈالر واپس کریں گے تو عوام کے لئے کیا بچے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری پچھلی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے اداروں کا بیڑا غرق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے 88 کے قریب سی ای اوز اور منیجنگ ڈائریکٹرز کی تقرریاں کیں، ایک تقرری بھی میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہوئی، ادارے اپنے پائوں پر کھڑے ہوں گے تو ملازمین بھی خوشحال ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج پی ٹی وی کے ملازمین کی وجہ سے ہی ادارہ ترقی کر رہا ہے، ہم نے 10 سال بعد پی ٹی وی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گروپ 5 اور 6 کی پروموشنز کا بورڈ تشکیل دے کر ان کی پروموشنز کی جائیں گی، گریڈ 4 اور دیگر ملازمین جو دوران سروس فوت ہوئے، ان کے ورثاء کو تقرریوں میں ترجیح دی جائے گی۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو بونس دینے کی پالیسی شروع کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات نے یونین عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.