Live Updates

ٰعوام مزید موجودہ وزیراعظم اور انکے ووٹنگ مشین پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں، امیر حیدر ہوتی

جمعہ 19 نومبر 2021 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوام مزید موجودہ وزیراعظم اور انکے ووٹنگ مشین پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ای وی ایم عوام کے ووٹ چوری کرنے کا نیااور جدید طریقہ ہے۔ پختونوں کو کورونا سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔آنے والے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں عوام پر نازل بیماری کا علاج اے این پی کرے گی۔

پی کے 72 پشتخرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ "مودی کا جو یار ہے غدار ہی" کا نعرہ لگانے والوں نیکلبھوشن کے لئے قانو ن سازی کی اور اس کو راہ فرار افراہم کیا۔ ایک ملک دشمن جاسوس کیلئے قانون سازی کی گئی لیکن پختون رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر تک جاری نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کا جشن منانے والے کلبھوشن معاملے پر خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی بیرون ممالک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کے حق میں ہے۔ لیکن موجودہ حکومت اس کے لئے جو منصوبہ رکھتی ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ چور دروازے سے مسلط حکومت بیرون ممالک پاکستانیوں کے ووٹ پر بھی ڈاکہ ڈالنے کیلئے تیاری کررہی ہے۔موجودہ حکومت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کیلئے چور راستے اپنائے۔

عوامی نیشنل پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے لیکن موجودہ حالات میں عدالتوں کا کردار بھی تسلی بخش نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنا مقدمہ عوام کی عدالت میں لڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ہوشربا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ پچھلی حکومتوں میں مخصوص چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا لیکن موجودہ حکومت نے غذائی اجناس، پٹرول، گھی، چینی، گیس، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے۔

بقول موجودہ وزیر اعظم جب مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے تو مطلب کہ وزیر اعظم چور ہے، موجودہ دور حکومت میں 74 سالہ تاریخ کی سے زیادہ مہنگا ئی آئی ہے تو مطلب عمران خان سب سے بڑا چور ہے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ناااہل حکمرانوں نے عملی طور پر پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے۔ سٹیٹ بینک کا گورنر اب پاکستان کاوفادار کم اور آئی ایم ایف کاوفادار زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کا گورنر پاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اب آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے کام کرے گا۔ انہی ناکام پالیسیوں کا سارا بوجھ پاکستان کے عوام پر مہنگائی کی صورت میں پڑ رہا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کو دووقت کی روٹی کیلئے حیران پریشان کردیا ہے۔انہوں نیکہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل ہر مسئلے کا حل کا گر بتانے والے عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلے ہوئیہیں۔

ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں۔ محض تین سال میں پاکستانی عوام پر پندرہ ہزار ارب روپے قرضے کا بوجھ ڈالا گیا۔ پرانے وقتوں میں قرضہ لینے پر طعنے دینے والے آجکل قرضہ ملنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کی جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت سرخ جھنڈے پر اعتماد کا اظہار ہے۔پختونوں کا اتحاد و اتفاق اور بیداری اے این پی کیلئیسب سے مقدم ہے۔پنجاب میں پختونوں کے حوالے سے بدگمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔اے این پی پختونوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائے گی اور کبھی اپنے موقف اور نظریئے سے پیچھے نہیں ہٹے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات