Live Updates

قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،سردار عبدالقیوم نیازی

برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہوسکا،وزیرآزاد کشمیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 29 نومبر 2021 16:06

قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،سردار عبدالقیوم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کی تکمیل کا عمل نامکمل ہے، قائد کے فرمان میں یہ تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، ہمارا کشمیر پورے کا پورا آزاد نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

مزار قائد پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر الحاق کی سب کو اجازت تھی، کشمیر کو پاکستان سے الگ کردیا گیا ہے، مجاہدین نے جہاد کیا اور کشمیر و گلگت بلتستان کے علاقے آزاد ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری انسانی حقوق کے اداروں کو دیکھ رہے ہیں، بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت 9 لاکھ فوج سے ظلم کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں، وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں۔عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیر جب تک آزاد نہیں ہوتا دنیا بھر میں امن قائم نہیں ہوسکتا، افغانستان میں بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات