
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے دیہی علاقوں کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر ڈالا
پاکستان تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
سمیرا فقیرحسین
جمعہ 3 دسمبر 2021
10:43

(جاری ہے)
اُن کا کہنا تھا کہ وزیربلدیات کے رابطہ کرنے پر اسپیکرپنجاب اسمبلی نے فون پر بلدیاتی قانون میں ترمیم کی مخالفت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو معاملے پر پہلے خود سوچ بچار کرنے اور پھر مسلم لیگ ق سے دوبارہ رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے حکومت سے شکوے شکایات کیں۔ گذشتہ ماہ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے بیرونی فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ ڈالر کے فنڈز ہڑپ کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دس ارب درخت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ اجلاس میں میجر (ر) طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت کے خلاف چارج شیٹ دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ گلاسکو میں ہونے والی کانفرنس میں بھی بڑے پیمانے پر گھپلے ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلی کے افسران اور حکومتی رہنما اپنے اہل خانہ کو سرکاری خرچ پر وہاں لے کر گئے۔ جبکہ قبل ازیں کوٹری میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما خاوند بخش نے اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاوند بخش نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تاحال عوام کو کچھ بھی نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو خان صاحب سے ملنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ ہم خان صاحب کو بس ٹی وی پر ہی دیکھ لیتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما خاوند بخش نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو آئندہ الیکشن میں ہمیں بہت مشکل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی کو ہینڈ پمپ یا سلائی مشین تک نہیں دی۔ اگر خوشامد ہی کرنی ہے تو میں بھی کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان ہمارا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: اقوام متحدہ میں اصلاحات لانے کے حق میں قرارداد منظور
-
خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے واقعے پر ردعمل دیدیا
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل کے انسانیت سوز واقعے کا مقدمہ درج
-
ججز کیلئے مختص برتنوں میں کھانا کھانے پرملازمین کے خلاف ایکشن
-
علی امین گنڈا پور کا مخصوص نشستوں کی حلف برداری کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
-
سینیٹ ضمنی انتخابات، سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری، اہم پابندیاں عائد
-
بلوچستان میں پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا ملزم گرفتار، واقعہ کب پیش آیا؟ معلومات سامنے آگئیں
-
ہائیکورٹ چیف جسٹس کسی کو حلف دلانے کیلئے نامزد کرنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں رکھتا، پی ٹی آئی
-
وطن پرستی اور قومی تشکیل
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
-
ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا چار روزہ آپریشن، 9 خوارج ہلاک، 8 گرفتار
-
غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر فائرنگ: کم از کم 73 ہلاک، درجنوں زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.