پیپلز پارٹی ہی اس ملک کا مستقبل ہے،جو سیاسی پنڈت کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے اب صفائیاں پیش کر رہے ہیں‘ راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی نظر آئے گی ،پیپلز پارٹی اپنے سفر پر رواں دواں ہے انشاء اللہ اگلی حکومت ہم بنائیں گے ‘پریس کانفرنس

پیر 6 دسمبر 2021 17:08

پیپلز پارٹی ہی اس ملک کا مستقبل ہے،جو سیاسی پنڈت کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کا مستقبل ہے،جو سیاسی پنڈت کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گیا ہے اب صفائیاں پیش کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی نظر ائیگی،اگلی حکومت ہم نے بنانی ہے ،پی ٹی آئی والے جو کہیں، ہماراووٹر واپس آیا اور چارج ہوا ہے،پی ڈی ایم ہم نے بنایا تھا لیکن جب استعفوں کا کہا گیا تو ہم الگ ہو گئے،پیپلز پارٹی اپنے سفر پر رواں دواں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں پر حیرت ہے۔این اے 133کے تمام ووٹرز کی محبت اور محنت کا شکر گزار ہوں جب پیپلز پارٹی کا جھنڈا لیکر گھروں میں پہنچے تو جیالے روتے ہوئے نکل آئے ،جو دوست باہر سے آئے ان کا اور اہل لاہور کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے ۔

(جاری ہے)

ساتھ کھڑی ہونیوالی جماعتوں،برادریوں،مسیحی برادری اور شخصیات کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی کیخلاف صرف پیپلز پارٹی سامنا کر سکتی ہے۔آج بڑی خوشی اور فخر کا دن ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ ہم عزت دینے اور لینے پر یقین رکھتے ہیں،طلال چودھری جس قسم کی بازاری زبان استعمال کرتے ہیں ہم ایسا نہیں کر سکتے،ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیںآخری موقع دیتے ہیںیہ زبان نہ رکی تو وہ کسی جیالے سے محفوظ نہیں رہے گی۔

(ن) لیگ خدارا 90والی سیاست میں واپس مت جائے،انہیں اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔(ن) لیگ نے ایسے لوگوں کے ہاتھ میں اپنی زبان دیدی ہے جس پر پارٹی کا کوئی کنٹرول نہیں ،آپ کو جیل میں مینڈک نظر آ جائے آپ جدہ جا کر رکتے ہیں کیالندن جا کر بیٹھ جانا انقلاب کی نوید ہے،مفاہمت کی سیاست کرنیوالا شہباز شریف جس دروازے پر لیٹا ہوا ہے سب کو نظر آ رہا ہے،اپنی غلطیوں سے ہارے ہیں۔

جشن بھی منائیں گے اور پنجاب میں حکومت بھی بنائیں گے۔اسلم گل نے کہا کہ این اے 133 میں موقع دینے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں آنے والے الیکشن میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کامیابیاں سمیٹے گی ،پی ٹی آئی ایک غبارہ ہے آج ہوا نکلی یا کل۔اسلم گل نے کہا کہ کامران مائیکل کا گھر کرپشن کا گڑھ تھا۔لارڈ مئیر اور ڈپٹی مئیر لاہور نے ہمارے بینرز اتروائے چار گھروں میں جو ہوتا رہا وہ جمہوری نہیں،کامران مائیکل کے گھر میں نواز شریف کی تقریریں کرائی گئیں،تمام تر غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے۔

اس نتیجے کے ساتھ پنجاب بھر میں جائینگے،گلہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو ٹارگٹ کر کے لوگوں کی رائے لی گئی۔قیادت نے شہادتیں اورجیلیں برداشت کیں مگر ملک نہیں چھوڑا30دنوں میں پیپلز پارٹی اور کارکنوں کی کمال کی کارکردگی دکھائی ہے،مقامی سطح پر ووٹ ہر کسی سے مانگا ہے،یہ نہیں دیکھا کہ کس سیاسی کارکن کا گھرہے ۔سب سے ووٹ مانگا۔ضمنی الیکشن میں ریکارڈ ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کو سلام پیش کرتا یوں بلاول ہاس میں جشن رکھنے پر آصف زرداری کے شکر گزار ہیں ۔
>