
عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے
سی پیک پر کام عملاً رک گیا ، چین موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ وقت گزار رہا ہے، اس دوران اسٹیبلشمنٹ نے چین کو راضی کرنے کا ٹاسک عمران خان کو سونپا تھا۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی
سمیرا فقیرحسین
منگل 14 دسمبر 2021
16:19

(جاری ہے)
یوں چین کے ساتھ جاکر امریکہ کو ناراض کرنے کی بھی ایک قیمت ہے اور امریکہ کے ساتھ جاکر چین کو چھوڑنے کی قیمت اس سے کئی گنا بڑی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے گذشتہ تین سال میں چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے۔ سی پیک پر کام عملاً رک گیا ہے۔ چین موجودہ سیٹ اپ کے ساتھ بس وقت گزار رہا ہے۔ اس دوران اسٹیبلشمنٹ نے چین کو راضی کرنے کا ٹاسک عمران خان کو سونپا تھا اور امریکہ کو راضی کرنے کی ذمہ داری خود اٹھائی تھی۔ سلیم صافی نے کہا کہ عمران خان نے چین کے اعتماد کو تو رتی بھر بحال نہیں کیا لیکن اس چکر میں طالبان سے متعلق ایسے الٹے سیدھے بیانات دئیے کہ اسٹیبلشمنٹ کے امریکہ کو راضی کرنے کے کام کو بھی مشکل بنا دیا۔ اس تناظر میں یہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک مشکل اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ ہوگا جو اس ریاست کے مستقبل میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں کھیل کے قواعد و ضوابط معلوم نہیں اور کل کے بارے میں کوئی تجزیہ یا پیشگوئی نہیں کی جاسکتی لیکن میرا اندازہ یہ ہے کہ ریاست کو بچانے کے لئے اب خارجی، معاشی اور داخلی محاذ پر ان مشکل مگر ناگزیر فیصلوں کے سوا اب کوئی راستہ نہیں بچا اور ظاہر ہے کہ ان مشکل فیصلوں کے لئے اب سیاسی محاذ پر بھی کوئی نہ کوئی بڑا اور مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔باقی مرضی ہے، مرضی چلانے والوں کی۔
مزید اہم خبریں
-
میں سمجھتا ہوں کہ اگر مرزا آفریدی کو معافی مل گئی ہے تو فواد چودھری اور دیگر کو بھی واپس لانا چاہیئے
-
کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی
-
بابوسر ٹاپ کے اطراف میں 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں خوفناک لینڈسلائڈنگ اور سیلابی صورتحال
-
حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی
-
پنجاب میں دل کے مریضوں کو امراض قلب کے بجائے ملیریا کی دوا دینے سے اموات ہونے کا انکشاف
-
نئی 6 لین موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ
-
عمران کو جیل میں رکھنے میں موجودہ پی ٹی آئی قیادت کا اہم کردار ہے، فواد چوہدری
-
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت میں "تباہی اسکواڈ" لایا گیا
-
جس دن ووٹ کو عزت ملے گی اس دن ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا
-
عوام کا ریاست پر اعتماد بحال رکھنے کیلئے ضروری ہےکہ بلوچستان واقعے میں انصاف ہوتا نظر آئے
-
بڑے ٹھاٹھ باٹھ سے اعلان کیا گیا کہ ایس آئی ایف سی آ گئی اب باہر سے اَربوں ڈالر آئیں گے، نتیجہ ؟
-
پنجاب کی ترقی کے منصوبے دل کے قریب ہیں‘ وزیراعلیٰ مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.