وزیراعظم نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا
کہا جارہا ہے نواز شریف آج آ رہا ہے، کل آ رہا ہے ، نواز شریف جب سعودی عرب گیا تب بھی یہی کہا جاتا تھا‘ اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر نہیں جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان کا جواب
ساجد علی
جمعرات 30 دسمبر 2021
14:49
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ابھی آئے نہیں اور حکومت کی ’ٹلی‘ بج گئی ہے ، جن کا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں ، نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا ، قوم اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہے ، نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بیانات کو پارٹی پالیسی کے منافی قرار دے دیا ، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کے بارے میں ایازصادق کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے ، ن لیگ بحیثیت ایک پارٹی یہ سمجھتی ہے فی الحال نوازشریف کو لندن میں ہی علاج کروانا چاہیے ، ان کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں ہے اور فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ چند ماہ میں نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز: محفوظ راہداری پر محصول خلاف قانون، اقوام متحدہ
-
غزہ: غذائی تحفظ میں بہتری کو وسائل کی کمیابی سے خطرہ، یو این ادارے
-
آزاد کشمیر میں تقریرکرنے والوں کا نام لیں تو ذہن میں ایک چیز ’کرپشن‘ آتی ہے
-
غریب کا بچہ تب لیڈر بنےگا، جب کوئی امیرزادہ پارٹی سیٹ پر قبضہ کرکے نہیں بیٹھا ہوگا
-
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور شمالی علاقہ جات میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
-
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
-
خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں، افغانستان میں بھی ڈیزل پاکستان سے سستا ہونے کا انکشاف
-
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
-
2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک مون سون کی پہلی موسلادھار بارش برداشت نہ کرسکی
-
20 سال پرانی گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر، حکومت کی نئی وہیکل پالیسی سامنے آگئی
-
ڈی سی نے چند فٹ کے پُل کا تخمینہ ایک کروڑ80 لاکھ روپے لگایا جبکہ دوست انجینئر نے صرف6 لاکھ روپے میں بنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.