ذوالفقار علی بھٹو شہید جیسی قیادت دوبارہ نہ مل سکی‘نسیم میر

انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے دنیا بھر میں مہم چلائی ،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی مظفرآباد

جمعرات 6 جنوری 2022 23:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژ ن کی جنرل سیکرٹری نسیم میر نے کہا ہے کہ بانی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی وسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید جیسی قیادت دوبارہ نہ مل سکی،جنہوں نے دولخت پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑاکیا،ایٹمی قوت بنایا،90ہزار قیدی رہا کروائے اس ملک کو متفقہ آئین دیا،امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا اس ملک کو پارلیمانی نظام دیا حتیٰ کہ آزاد کشمیر میں بھی پارلیمانی نظام دے کرایک با اختیار سیٹاپ دیالیکن بین الاقوامی قوتوں کے ایماء پر ان کا عدالتی قتل کر دیا گیالیکن فلسفہ بھٹو آج بھی زندہ ہے اور آئندہ بھی زندہ رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر کیاانہوں نے کہا کے ذوالفقار علی بھٹوشہید نے کشمیر کیلئے ایک ہزارسال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا اور آج کشمیری قوم یوم حق خودارادیت منا رہی ہے،اقوام متحدہ میں ذوالفقار علی بھٹو نے جس طرح کشمیریوں کا مقدمہ لڑااور مسئلہ کشمیر پر پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی انہوںنے کشمیر پر کوئی فارمولہ نہیں دیا انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروانے کیلئے دنیا بھر میں مہم چلائی یہی وجہ ہے کہ تمام تر اسلامی ممالک کے علاقہ دیگر ممالک بھی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کا ساتھ دیا۔