مسلم لیگ (ن) کی گاڑی ریڈارلیس کی طرح چل رہی ہے ،اعجازالحق

نوازشریف نے سیاست کرنی ہے تو کسی این آر او کا انتظار کئے بغیر پاکستان واپس آئیں ،سابق وفاقی وزیر

اتوار 9 جنوری 2022 20:40

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ضیا شہید)سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گاڑی ریڈارلیس کی طرح چل رہی ہے کیونکہ اس کی قیادت ملک سے باہر ہے،نوازشریف نے سیاست کرنی ہے تو کسی این آر او کا انتظار کئے بغیر پاکستان واپس آئیں ،اگر لیڈر مک سے بھاگ جائے تو پارٹیاں زیادہ دیر تک نہیں چلتیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں 109۔بارہ ایل میں چو ہدری نعیم اختر کی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی،بے روزگاری جیسے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چائیے۔ حلقہ این اے 148 ساہیوال سے الیکشن لڑنے کے بارے میں کہاکہ بہت جلد فیصلہ کرکے اعلان کروں گا۔