
ْبلوچستان میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحد پار تجارت مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
متعلقہ سٹیک ہولڈرز سرحدی تجارت میں اضافہ، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں خوشحالی لانے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کریں، صدر ڈاکٹر عارف علوی
جمعہ 21 جنوری 2022 23:45

(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داد، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا، وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر 12 کور،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ، کمانڈر کوسٹ پاکستان نیوی، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال ، کمانڈر ویسٹ پاکستان نیوی ، ریئر ایڈمرل جواد احمد ، چیئرمین ایف بی آر، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین سی پیک اتھارٹی، خالد منصور، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور حکومت کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کو 3 جنوری 2022 کو ایوان صدر ، اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں حکومت بلوچستان کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو سرحدی تجارتی مسائل اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ گوادر کے شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ضروری بنیادی کام 06 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ گوادر کے عوام کو 1.2 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی)پانی کی فراہمی کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو گوادر ایئرپورٹ اور ہسپتال کی ترقی پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سہولت کے لیے این او سی کے اجرا کے عمل کو ہموار بنا دیا گیا ہے اور اب این او سی چار ہفتوں میں جاری کر دیا جائے گا۔ چیئرمین اوگرا نے شرکا کو آگاہ کیا کہ صوبے کی ایندھن کی ضروریات پورا کرنے کیلئے بلوچستان میں سٹوریج کی سہولیات اور لائسنس کی حامل بہترین 10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو صوبے کے ہر ضلع میں دو اضافی پیٹرول پمپ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس میں بلوچستان میں سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے کے حکومتی فیصلے کو بھی سراہا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکوں کو سرحدی تجارتی مقامات پر بینکنگ چینلز قائم کرنے کی ہدایت کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ گوادر میں روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ صدر نے بلوچستان کے احساس محرومی کو دور کرنے اور اسے ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔گورنر اور وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.