کشمیر کا واحد حل مذاکرات نہیں جہاد ہے ، پاک فوج جہاد کا اعلاج کرے جماعت اسلامی پاک فوج کے ساتھ ہے ،محمدحسین محنتی

جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے، آج ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے حق میں اظہار یکجہتی کے سڑکوں پر ہیں،امیرجماعت اسلامی سندھ

اتوار 6 فروری 2022 00:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2022ء) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات نہیں جہاد ہے ، پاک فوج جہاد کا اعلاج کرے جماعت اسلامی پاک فوج کے ساتھ ہے ،جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے، آج ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے حق میں اظہار یکجہتی کے سڑکوں پر ہیں، مودی حکومت کے فاشسٹ اقدامات خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی دفتر جماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے نکالی گئی جو کوہ نور چوک ،حیدرچوک ، اولڈ کیمپس چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کی جبکہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، نائب امرا عبدالقیوم شیخ ، ڈاکٹر سیف الرحمن ، جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ، سردار زبیر خادم سولنگی،صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنہ، سندھی میڈیا سیل پاکستان کے انچارج نعیم مغل،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالباسط خان، سابق امیر ضلع مشتاق احمد خان، جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر عرفان قائم خانی ، جمعیت طلبہ عربیہ کے حافظ حذیفہ ، این ایل ایف کے شکیل احمد شیخ نے بھی خطاب کیا، ریلی میں امرا زونز سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں سے رشتہ کیالاالہ الا اللہ کے فلک شگاف نعرے لگتے رہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے ، کشمیر کا واحد حل مذاکرات نہیں جہاد ہے ، حکومت امریکہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرے ، پاک فوج کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد کا اعلاج کرے ، ان شا اللہ کشمیر آزاد ہو گا ، ہماری حکومت بھی کشمیر کی حمایت سے پیچھے ہٹی ہوئی ہے ، 900 دن ہو گئے ہیں کشمیر ی لاک ڈائون کا شکار ہیں۔

کرفیو میں ہیں نوجوان شہید ہو رہے ہیںہندوستان 75سال سے مذاکرات کا ڈوہنگ رچا رہا ہے ، مذاکرات کے ڈوہنگ کو ختم کیا جائے اور جہاد کا اعلاج کیا جائے ، افغانستان امریکہ سے جہاد کر کے ہی آزاد ہوا ہے ، آج ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے حق میں اظہار یکجہتی کے سڑکوں پر ہیںپوری قوم یک زبان یک آواز ہوکر کشمیریوں کے حق میں نعرے لگارہی ہیں کشمیر بنے گا،پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی، 5 فروری قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کے لیے مختص کیا تھا اب یہ قومی دن بن چکاہے یہ مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مرحلہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں اسیر رہنمائوں اور نوجوانوں پر تھرڈ ڈگری ٹارچر ہورہاہے۔ بھارتی فوج اور پولیس نے زیرزمین ٹارچر سیل بنائے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی بقا کشمیر سے وابستہ ہے،کشمیر نہ صرف ہمارا اٹوٹ انگ ہے بلکہ وہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑررہے ہیں۔ہم کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے بھارت نے کشمیری عوام اور کشمیر کی آزادی کے لیے ظلم کی انتہا کر دی۔

بھارت دنیا میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جو قابل مذمت ہے مودی ظالم ہے جو کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ہم بحیثیت قوم بھارت کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ عالمی ضمیر کی خاموشی اور حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جنت نظیر کشمیر آج جہنم بنادی گئی ہے، بھارت نے کشمیر پر ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، طویل عرصہ سے کشمیر میں جاری کرفیو نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نااہل ثابت ہوئی ہے ان کی خارجہ وداخلہ پالیسی ناکام ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کشمیر پر خاموشی اور جانبداری ختم کرے اور مودی حکومت کے فاشسٹ اقدامات، جو خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہیں کشمیر وملک دشمن قوتوں کا ایمان کی طاقت سے مقابلہ کریں گے، جماعت اسلامی کشمیر اشو کو عالمی سطح پر اٹھارہی ہے۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جو ان شا اللہ جلد حاصل کر لیں گے۔ مودی کو بتانا چاہتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا ہو کر رہے گا۔