ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا،اداروں کی بھی ذمہ داری ہے
ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے جنہوں نے اجازت دی،ملک تباہ ہو رہا ہے اور ادرے تماشہ دیکھ رہے ہیں،آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے،6 دن کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پشاور میں پریس کانفرنس
مقدس فاروق اعوان ہفتہ 28 مئی 2022 17:50
(جاری ہے)
عسکری ونگ بعد میں پارٹی پر حاوی ہو جاتا ہے۔
ہماری واحد جماعت ہے جس کی کوئی عسکری ونگ نہیں۔قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں کیونکہ 22 کروڑ عوام کے سربراہ کو سازش کے تحت ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی کی بات کر رہا تھا،یہ سازش قومی سلامتی میں ثابت ہوئی۔یہ سازش 6 ہفتے میں ثابت بھی ہو گئی ، حکومت کو 6 ہفتے ہوئے بھی نہیں اور انہوں نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ کر دیا،دوسری جانب بھارت ابھی بھی روس سے سستا تیل خریدا اور لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔حماد اظہر نے روس سے سستا تیل لینے کا معاہدہ بھی شئیر کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی تھی اس لیے روس سے سستا تیل خرید رہا ہے۔جہاں سے سستا تیل مل رہا تھا وہاں بیرونی آقاؤں کے خوف سے نہیں خریدا۔امریکی اور آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول کی قیمت بڑھائی۔عمران خان نے کہا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانیں گے،میں اپنی جان دے دوں گا لیکن ان کی حکومت نہیں مانوں گا۔لوگوں کو ابھی سے تیاری پر لگا دیا کہ وہ اپنے حلقوں میں جا کر احتجاج کی تیاری کریں۔میں دوبارہ آؤں گا اور پوری تیاری کے ساتھ آؤں گا۔سپریم کورٹ میں بھی پیر کو پٹیشن لے کر جا رہے ہیں۔پٹیشن میں پوچھیں گے کہ ہمیں پر امن احتجاج کا حق ہے یا نہیں۔سپریم کورٹ سے پوچھیں گے دوبارہ احتجاج میں بھی پکڑ دھکڑ ہو گی۔پولیس افسران کو بھی عدالت لے جائیں گے، جو انہوں نے کیا سوشل میڈیا پر ان کی شکلیں دکھائیں گے۔آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے،6 دن کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے۔ ہم نے 126 دن کا پرامن دھرنا دیا۔ جنہوں نے درختوں کو آگ لگائی وہ ہمارے لوگ نہیں تھے، پی ٹی آئی پر حملہ کیس بھی فراڈ ہے وہ لوگ ہمارے نہیں تھے۔ہمیں بتایا جائے کیا ہم عورتوں اور بچوں کے ساتھ انتشار پھیلانے آ رہے تھے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا،اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔ ملک تباہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے جنہوں نے اجازت دی،ملک تباہ ہو رہا ہے اور ادرے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.