چھوٹا بازار سری نگر کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، علی رضا سید
ہفتہ 11 جون 2022 17:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس وقت کئی کشمیری سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور مودی حکومت انہیں ختم کرنا چاہتی ہے۔ خاص طور پر معروف سیاسی رہنما یاسین ملک اور انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ علمبردار خرم پرویز بے بنیاد الزامات کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
علی رضا سید نے کہاکہ کشمیری اپنی آزای کے لیے بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ مودی حکومت نے غلط اور متنازعہ پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں جس سے نہ صرف بھارت میں لوگوں میں نفرت پھیل رہی ہے بلکہ اس سے پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے، بھارت کی اقلیتیں ان اقدامات سے خوفزدہ ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل قتل عام بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرہ پر تھپڑ ہے، ایک طرف بھارت جمہوریت کا دعویدار ہے لیکن دوسری طرف مودی حکومت غیرجمہوری اقدامات کررہی ہے۔ علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کا سختی سے نوٹس لے، خاص طور پر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی روکنا چاہیے۔ یاد رہے کہ یہ گیارہ جون 1991ء کی بات ہے کہ جب بھارت کی مرکزی ریزو پولیس فورس کے اہلکاروں نے سری نگر کے علاقے چھوٹا بازار میں دکانداروں اور گلی کوچے میں میں سرعام فائرنگ کرکے 32 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں دکاندار، عام لوگ اور راہگزر بھی شامل تھے۔ بائیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.