Live Updates

صدر مملکت کا بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ٹیلیفون

صدر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو،۔ایسے واقعہ پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔صدر مملکت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 7 اگست 2022 12:05

صدر مملکت کا بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ٹیلیفون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے لواحقین کو ٹیلیفون کیا۔صدر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو کی۔صدر مملکت نے بریگیڈیئر خالد شہید، میجر سعید احمد شہید میجر طلحہ منان شہید کے ورثا بھی بات کی۔صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ انہی شہداء کی قربانیوں کی بل بوتے پر پاکستان قائم ہے،یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور ان ہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے۔ایسے واقعہ پر ہماری آنکھیں اشک بار ہیں اور ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔قوم اور شہداکے لواحقین اپنے ان بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شہید کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔

عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی شہید کے صاحبزادے کیپٹن احمد سمت اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ کوئٹہ اور راولپنڈی میں ادا کی گئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ،پاک فوج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں شہید کو پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت بھی کی۔

شرکت کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اور مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صدر تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خٹک، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور سینیٹر شبلی فراز سمیت دیگر شامل تھے۔ قبل ازیں آرمی چیف نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ،گورنر اور اعلی فوجی اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں وندر کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات