Live Updates

پی ٹی آئی فوج کے خلاف مہم کا حصہ ہے، یہ جمہوریت کو قبول نہیں،خورشید شاہ

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، محترمہ کو شہید کیا گیالیکن ہم نے کبھی فوج کے خلاف نعرہ نہیں لگایا،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل عمران خان اب عالمی اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،سب جانتے ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتی ہیں،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 10 اگست 2022 22:11

پی ٹی آئی فوج کے خلاف مہم کا حصہ ہے، یہ جمہوریت کو قبول نہیں،خورشید ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ لیکر آئی تھی کراچی میں ایم کیو ایم کی 11 نشستیں،3 پیپلزپارٹی اور 18 پنجاب سے عمران خان کو دی گئی تھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس کے باوجود اسکے باوجود 2018 میں اکیلے حکومت نہیں بنا سکی ،عمران خان اب عالمی اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،سب جانتے ہیں عالمی طاقتیں پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتی ہیں، پچیس تیس سال پہلے تین اہم شخصیات عمران خان کیلئے انکشاف کرچکے ہیں،وفاقی وزیر نے مزید کہا شہباز گل سمیت دیگر ٹوئٹس کے پیچھے عمران خان ہے،فوج کے خلاف مہم جوئی کا کسی سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کرائیں سب پتا چل جائے گا، انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی ترقی اور اسٹیبلشمنٹ کی اصلاح کیلئے بات کی ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، محترمہ کو شہید کیا گیا،ہمارے وزیر اعظم کو دو سیکنڈ کی سزا دی گئی لیکن ہم نے فوج کے خلاف نعرہ نہیں لگایا،لیکن جس طرح پی ٹی آئی فوج کے خلاف مہم کا حصہ ہے یہ جمہوریت کو قبول نہیں،جس نے قانون توڑا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،پھر وہ عمران خان ہو یا کوئی وزیر۔ وزیر اعلی پنجاب اگر اپنے کسی گھر کو کیمپ آفس یا سی ایم ہاوس بنانا چاہتے ہیں تو یہ ممکن ہے،لیکن اگر کسی اور کے گھر کو کیمپ آفس بنانا چاہتے ہیں تو پہلے بنی گالا کو خریدنا یا کرائے پر لینا پڑے گا کیوں کے آئین یہی کہتا ہے،انہوں نے کہا ہمارے فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، شہادت دے رہے ہیں،ہم ہمیشہ جوانوں کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ لوگ ٹوئٹ کرکے قومی ہیروز کو متنازعہ بناتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کو شہدا کی فیملی کے ساتھ ہمدردی ہے،ایسے لوگوں کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے،پہلے پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل ہوئے،اب بیل پوری والے کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے،یہ کرپشن نہیں تو کیا ہے،ٹیکس بچانے کے لیے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان ڈبل اسٹینڈرڈ شخص ہے،الیکشن کراو کی بات کرتا ہے دو صوبوں میں اسکی حکومت ہے،اسمبلیوں کو کیوں نہیں توڑتا،اسمبلیاں توڑے ہم الیکشن کرائیں گے پھر دیکھتے ہیں کون آتا ہے،عمران خان صرف لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتا ،میں اتحادیوں کو کہتا ہوں چھوڑ دو جھوٹی یا سچی پنجاب میں حکومت بن گئی ہے،جمہوریت کے لیے انہیں چلنے دیں،کم از کم دس سال تک سائیکل کو چلنے دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات