Live Updates

کشمیر فروش سفیر کشمیر بننے کا جعلی ڈرامہ کررہا ہے،راجہ فراز عارف خان

جمعہ 30 ستمبر 2022 20:02

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) صدر مسلم لیگ نون ضلع مظفرآباد انجینئر راجہ فراز عارف خان نے ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر فروش سفیر کشمیر بننے کا جعلی ڈرامہ کررہا ہے ،بزنس مین 20 کروڑ لگا کر بھی 2000 آدمی جمع نہ کرسکا یہی گراؤنڈ تھا ،میاں نواز شریف اور دختر پاکستان مریم نواز شریف نے جب خطاب کیا تو اطراف کی چھتوں پر لوگ اپنے قائدین کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئے تھے ،مظفرآباد ڈویژن کے لوگوں نے جس غیرت کا مظاہرہ کیا اس پر تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انشاء اللہ جلد مریم نواز شریف صاحبہ آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی ،دختر پاکستان میاں نواز شریف اور کیپٹن (ر)صفدر حسین کو بے بنیاد الزامات پر عدالت سے بری کردیا گیا ہے ،اب وہ آمدہ الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں ،اب میاں نواز شریف جلد وطن واپس پہنچیں گے اور عدالت سے باعزت بری ہوں گے ،عمران خان اور اس کے حواری جلد جیل ہوں گے ،اس فتنہ سے عوام کو جلد چھٹکارا حاصل ہوگا ،آزاد کشمیر حکومت کے بھی دن گنے جاچکے ہیں ،جلد عدم اعتماد ہوگی اور موجودہ حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا،انشاء اللہ میاں نواز شریف کی جلد وفاق چاروں صوبوں گلگت کشمیر میں حکومت ہوگی، کشمیر فروش سفیر کشمیر بننے کا جعلی ڈرامہ کررہا ہے، میاں نواز شریف،محترمہ مریم نواز شریف،شہباز شریف کی قمیاں نواز شریف کی پاکستان آمد کا سن کر کئی اہم شخصیات کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،اپنے ضلع کے کارکنانِ کے حقوق کا بھرپور دفاع کروں گا ،کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں ،لیگی کارکنان متحد و منظم ہیں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے ،مسلم لیگ(ن) ٓزاد کشمیر میں شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن ایک بڑی طاقت بن چکی ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات