
شاہ زیب قتل کیس،سپریم کورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کر دیا
عدالت نے کیس کے دیگر ملزموں کو بھی بری کر دیا،فریقین میں پہلے ہی راضی نامہ ہو چکا ہے،وکیل لطیف کھوسہ
عبدالجبار
منگل 18 اکتوبر 2022
12:35

(جاری ہے)
اس وقت کے چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مقدمے کا از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا تھا۔
ٹرائل کورٹ نے شاہ زیب قتل کے ملزم شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ نواز سجاد،غلام مرتضی کو بھی سزائے موت سنائی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرکے عمر قید سنائی تھی۔ شاہ زیب کے والدین کی جانب سے معافی نامہ جاری کرنے کے بعد سزائے موت دہشت گردی کی دفعات کے باعث برقرار تھی تاہم 11 نومبر 2017 کو سندھ ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفتیش کا حکم جاری کردیا تھا۔ملزمان نے عمر قید کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں اور سپریم کورٹ میں قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے شاہ رخ جتوئی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی،عدالت نے فریقین اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر رکھے تھے،شاہ رخ جتوئی نے سندھ ہائی کورٹ کا عمر قید کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ یہ بھی خیال رہے کہ شاہ زیب خان قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے اسپتال میں رہنے کے انکشاف کے بعد سندھ کی دیگر جیلوں میں مزید بااثر قیدیوں کا گھروں پر رہنے کا انکشاف ہوا تھا۔ کراچی اور سندھ کی دیگر جیلوں کے قیدی بھی علاج کے نام پر سالہا سال مزے لیتے رہے،مزید با اثر قیدیوں کا بیماری کے بہانے گھروں پر رہنے کا انکشاف ہوا تھا۔ جبکہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو مرض کے بہانے اسپتال میں رکھا گیا تھا جس کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ رخ جتوئی کو پروکٹواسکوپی کے لیے کو اسپتال جانے کی اجازت دی تھی۔ محکمہ داخلہ نے شاہ رخ جتوئی کو بڑے اسپتال بھیجنے کے لیے لیٹر جاری کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
-
کراچی: پاکستان کی معیشت کا قلب، بدانتظامی کی زد میں
-
خیبرپختونخواہ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں اور مال مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کرے گی
-
پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ
-
پاک فوج، صوبائی اور وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بہترین کام کیا ،مزید امدادی اقدامات کی ضرورت ہے،بیرسٹر گوہر
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.