پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اور ان کے محکمے نے سر توڑ محنت کی، کرن بلوچ

بدھ 23 نومبر 2022 12:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اوروزارت اورسیز پاکستانیزاور انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی کرن بلوچ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کے موقف کی پذیرائی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو ذرداری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا ماحولیاتی تباہی سے متاثرہ ممالک کیلئے ’’ڈیمج اینڈ لاس" فنڈ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، آج پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئی جان ڈال دی ہے، ان کی محض چند ماہ کی کامیاب خارجہ پالیسی کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری اور ان کے محکمے نے سر توڑ محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی کا دنیا بھر کے رہنماؤں کے اجلاس کی قیادت کرنا پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔درایں اثناکرن بلوچ نےشہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 64 ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان پاکستان کی سیاسی تاریخ کے شہدائے جمہوریت کا سرخیل ہے، شہید شاہ نواز بھٹو نے قائد عوام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی حقوق کی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اور جیالیاں شہید شاہنواز بھٹو کے مشن کو مکمل کرینگے۔انہوں نے مخدوم امین فہیم کی ساتویں برسی پربھی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئےکہا کہ مرحوم رہنما نے ہر طرح کے حالات میں پیپلز پارٹی سے وابستگی یقینی رکھی ،وہ شہید بھٹوز کے وفادار ساتھی تھے۔