صدرمملکت کے دستخط، جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف بن گئے
جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو افواج پاکستان کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 نومبر 2022
18:26
(جاری ہے)
جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اسی طرح نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا صدر مملکت سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف جب کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات مقرر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ تاہم صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پراظہار افسوس
-
اسکینڈلز سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں: عظمیٰ بخاری
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بورڈ ممبران کا اجلاس
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کا جائزہ
-
ایران جنگ کے سبب خاندان بچوں کی تعلیم یا بقا میں سے ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور
-
دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
-
فیکٹ چیک: الیکشن پرائمری میں کامیابی کے بعد عبدل السید کے خلاف جھوٹے دعوے پھیلائے گئے
-
آپ دنیا کے سچ نہیں بدل سکے ورنہ 8 فروری کو عوام عمران خان کو ووٹ نہ دیتے، جبران ناصر
-
لاہورکے متعدد علاقوں میں رات کے وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان
-
بھارت، ریاست مہاراشٹر میں آسیب کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
وزیرمواصلات کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.