Live Updates

تحریک انصاف لٹیروں کے خلاف جنگ کر رہی ہے، زین قریشی

ْامپورٹڈ حکمران 7ماہ میں 11سو ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے، جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے تھے وہ مقصد پورا ہوگیا، عوام نے ضمنی انتخابات میں دونوں مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کرکے گھر جانے کا پیغام دیا ،امپورٹڈ حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں،جلد اور شفاف اتنخابات تحریک انصاف کا نہیں عوام کامطالبہ اور ملک کی ضرورت ہے،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور نظام کی بقاء چاہتی ہے،عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ نظام کو بچانے کی کوشش ہے، گفتگو

بدھ 7 دسمبر 2022 21:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر و رکن صوبائی اسمبلی مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لٹیروں کے خلاف جنگ کر رہی ہے، امپورٹڈ حکمران 7ماہ میں 11سو ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے، جس مقصد کیلئے اقتدار میں آئے تھے وہ مقصد پورا ہوگیا، عوام نے ضمنی انتخابات میں دونوں مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کرکے گھر جانے کا پیغام دیا لیکن امپورٹڈ حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں،جلد اور شفاف اتنخابات تحریک انصاف کا نہیں عوام کامطالبہ اور ملک کی ضرورت ہے،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور نظام کی بقاء چاہتی ہے،عمران خان کا فوری انتخابات کا مطالبہ نظام کو بچانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کے موقع پر وفود سے ملاقات اور این اے 157 میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے کہیں بھی دو رائے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا فیصلہ حرف آخر ہوگا۔ اور اس پر پوری جماعت اور اتحادی متفق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران قوم کی آواز بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں میں رچ بس گیا ہے، 7ماہ میں عمران خان نے ملک گیر 55سے زائد جلسے منعقد کئے جس میں عوام نے بھر پور شرکت کی، عوام کی بھر پور پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں، آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، عمران خان ایک بار پھر واضح اکثریت سے ملک کے وزیراعظم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کیلئے وبال جان بن چکے ہیں،ان کے آنے سے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ ہوا۔ انہوں آتے ہی قوم پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بم گرایا، گزشتہ تین ماہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں مگر یہ لوگ عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا کردی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے 7ماہ میں عوام کو کیا ریلیف دیا انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے،حکمران اقتدار سے زبردستی چمٹے ہوئے ہیں،ان کو جلد از جلد گھر جانا ہوگا، ملک میں جلد اتنخابات ہونے والے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوںنے کہاکہ آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، عمران خان ایک بارپھر ملک میں رکی ہوئی ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے اور اپنے ویژن کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزادی دلا کر قائد کے تصور کے مطابق نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہم شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی اور عملی ترقی پر یقین رکھتے ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،پی پی 217کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے جس کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور انشاء اللہ پی پی 217میں سیوریج کے منصوبوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا تاکہ عوام بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہری آبادیوں کے دیرینہ مسائل اور بالخصوص سیوریج کے مسائل سے نجات ملے گی۔ انہوں نے اپنے دفتر میں عوام کی شکایات سنیں۔ اور ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات