سینیٹر فرحت اللہ نے قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پیر 30 جنوری 2023 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکے سیکرٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ نے 16 مارچ کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے126 اور 130،راولپنڈی کے حلقہ این اے57 ، 59 ، 60 ، 62 ،63 ،جہلم کے حلقہ این اے67 اور بھکر کے حلقہ این اے97 میں ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار 3 فروری 2023 بروز جمعہ تک سنٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد،ہائوس نمبر 1،سٹریٹ 85، جی 4/6 اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی عکسی کاپی،درخواست پر اپنا رابطہ نمبر اور پارٹی ٹکٹ کے لیے مبلغ 40 ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کیا جائے اوردرخواست کی ایک کاپی پنجاب آفس 158 سی ماڈل ٹان لاہور میں بذات خود یا بذریعہ پوسٹل سروس جمع کروائیں۔