پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈویژن،ضلع،تحصیل،سٹی سطح پر متحد ومنظم ہے،سردار مختار خان

جمعرات 2 فروری 2023 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پیپلزپارٹی آزادکشمیر ڈویژن،ضلع،تحصیل،سٹی صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یسین،سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور اور اپوزیشن لیڈر چویدری لطیف اکبر کی قیادت میں پوری طرح متحد و منظم ہے،مرکزی آرگنائزر سردار مختار خان،نائب صدرسردار مبارک حیدر کی ہدایات اور رہنمائی میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے، جلد چھینا ہوا مینڈیٹ سود سمیت واپس حاصل کریں گے، پارٹی پالیسیوں پر دہرا معیار کسی صورت قابل قبول نہیں، سیاسی انتشار پھیلانے والے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر کے اپنی ڈوبتی سیاسی ناو کنارے لگانا چاہتے ہیں، جس میں انہیں مکمل ناکامی ہوگی، کو چیئرمین و سابق صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری پر بے سروپا الزامات لگانے والا شیخ رشید دم پر پاؤں رکھتے ہی چیخ اٹھا ہے، پہلے تولو پھر بولو، قتل کا الزام لگانا سراسر جرم ہے جس کی سزا شیخ رشید کو ملنا چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو کسی خاص و عام پر ایسا الزام لگانے کی جرات نہ ہو،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی ڈویڑن مظفرآباد سمیت ضلعی،تحصیل،سٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا چند مفاداتی اذہان پیپلز پارٹی کی صفحوں میں گروپ بندی کا تاثر دے کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر جعلی واٹس ایپ گروپ بنا کر بدوں اجازت پیپلزپارٹی کے عہدہ داران و کارکنان کے نمبر درج کرنے کے بعد بے نامی آئی ڈیز اور واٹس اپ گروپ میں سیاسی انتشار،جھوٹ بر مبنی پروپیگنڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے انقلاب کے لیے اجتماعی غیرت و حمیت کو جھنجھوڑنا وقت کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کے مہنگائی سے ستاے عوام حکمرانوں کے گریبان پکڑنے کے لیے نکل کھڑے ہوں حکمرانوں کو مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، آزاد خطہ میں قائم حکومت عوامی اور ریاستی مسا?ل حل کرنے میں پورے طور پر ناکام ہو چکی ہے، جی کا جانا ٹھہر چکا ہے ابھی گئی کہ کل گئی۔